مانسہرہ شہر میں پانی کی قلت شدت اختیار کر گئی، عوام کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے، ملک بابو ذوالقرنین

پیر 27 مارچ 2017 21:20

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) مانسہرہ شہر میں پانی کی قلت شدت اختیار کر گئی ہے، مانسہرہ شہر کی عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں، عوام پریشانی سے دو چار ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی کارکن کونسلر سٹی نمبر 3 مانسہرہ ملک بابو ذوالقرنین نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ منتخب اراکین کی عدم دلچسپی کی وجہ سے مانسہرہ کی عوام پانی جیسی نعمت سے محروم ہیں ، ایم پی اے سردار ظہور بھی بے بس نظر آتے ہیں، ضلع ناظم اور تحصیل ناظم بھی مانسہرہ شہرکے پانی کے مسائل کو حل نہیں کر سکے ہیں، مانسہرہ کی عوام پانی جیسی نعمت سے محروم ہیں اور مانسہرہ شہر کی عوام کا صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے منتخب نمائندے سرجوڑ کر کے پانی مسئلہ کا حل نکالیں، پانی انسانیت کی ضرورت ہے، ہمارے منتخب نمائندوں کا حق بنتا ہے کہ وہ انسانیت کی ضرورت کا خیال رکھیں، اس وقت گھروں میں پانی کے کنویں خشک ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد میں جائیکا پانی کی سکیم 2010ء میں لگائی گئی تھی، مانسہرہ جائیکا پانی سکیم سے محروم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹی 3 کی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے وہ اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، ویلج کونسل سٹی نمبر 3 کی عوام نے انہیں منتخب کیا ہے اور وہ عوام کو مایوس نہیں کریں گے اور عام آدمی کے مسائل کیلئے جہاں تک جانا پڑا جائیں گے، پانی کے مسئلہ پر اعلیٰ سطح پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :