ْہری پور چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کمیٹی کا اعلان کر دیا گیا

پیر 27 مارچ 2017 21:20

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) ہری پور چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا کمیٹی کا اعلان کر دیا گیا، ممبران کے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہری پور چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی میڈیا کمیٹی کے چیئرمین محمد اسحق نے آئندہ ایک سال کیلئے چیمبر کی میڈیا کمیٹی کے ممبران کا اعلان کر دیا ہے جن میں معروف صحافی ڈاکٹر اشفاق، ارشد محمود اعوان، ممتاز ترین، محمود الرحمٰن، محمد اسحق خان، قاضی نثار احمد، وقاص احمد وکی، یاور عباس، یاور حیات مہر، سیماب، اسد شیرازی، خادم شاہ، ملک فیصل اقبال خان اور جاوید عباسی شامل ہیں جن کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نو منتخب ممبران سے مشاورت کیلئے دو نومبر کو چیمبر ہال میں میٹنگ بھی کی جائے گے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ دوسری جانب ہری پور چمبر آف کامرس کے صدر ملک نذیر، سابق صدر ڈاکٹر امجد قریشی، ایگزیکٹو ممبر ملک راشد، ظفر صراف و دیگر نے نومنتخب ممبران میڈیا کمیٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا ہے کہ مذکورہ بالا کمیٹی ممبران چیمبر کے پروگراموں میں بھر پور شرکت کر کے انہیں اپنے میڈیا کے اداروں کے ذریعہ کوریج دیں گے۔