مشیروزیر اعلیٰ اکبر ایوب خان نے ویلج کونسل ملکیار میں ایک کروڑ روپے سے زائد کی نئی ترقیاتی سکیموں کا اعلان کر دیا

پیر 27 مارچ 2017 21:20

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے تعمیرات و مواصلات اکبر ایوب خان اور سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب خان نے ویلج کونسل ملکیار میں ایک کروڑ روپے سے زائد کی نئی ترقیاتی سکیموں کا اعلان کر دیا، متعدد گلیوں کی پختگی سمیت پُل اور پانی کی نئی پائپ لائنیں ڈالی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے تعمیرات و مواصلات اکبر ایوب خان اور سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب خان نے ویلج کونسل ملکیار میں چار کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والی ترقیاتی سکیمو ں کے افتتاح اور بعد ازاں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مز ید ایک کروڑ روپے سے زائد کی نئی ترقیاتی سکیمیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے گراں قدر خدمات سرانجا م دے رہی ہے، عوام کو انصاف کی فراہمی ان کی دہلیز پر پہنچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں، ملکیار میں پہلے بھی ترقیاتی کاموں کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی اور اب بھی 25 لاکھ روپے کی خطیر رقم سے گلیاں ،25 لاکھ سے پانی کے نئے پائپ، 4 کور کیبل، تین نئے ٹرانسفارمر، دس دس لاکھ روپے مالیت کے دو پُل اور نئی اے ڈی پی میں گرلز مڈل سکول کو اپ گریڈ کر کے ہائی سکول کا درجہ دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ناظم ملکیار ملک فیصل اقبال خان نے بھی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکیار میں ترقیاتی کاموں کا جال یوسف ایوب خان اور اکبر ایوب خان کی مرہون منت ہے جنہوں نے ہر دور میں ملکیار کی ترقی کیلئے اپنا بھرپورکردار ادا کیا۔