کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کا چھاپہ، غیر معیاری موبل آئل تیار کرنے والی فیکٹری سیل

پیر 27 مارچ 2017 21:20

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں چھاپہ مار کر غیر معیاری موبل آئل تیار کرنے والی فیکٹری کو سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوموار کو کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مشرف خان اور کنزیومر پروٹیکشن آفیسر ظفر مشوانی نے حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں چھاپہ مار کر غیر معیاری موبل آئل تیار کرنے والی فیکٹری کو سیل کر دیا۔ محکمانہ ذرائع کے مطابق فیکٹری اوگرا سے رجسٹرڈ بھی نہیں اور نہ ہی اس کے پاس کوئی اجازت نامہ مو جود ہے جبکہ اس کے علاوہ بھی دیگر فیکٹریوں کے مالکان سے بھی فیکرٹریوں سے متعلق کاغذات چیک کئے گئے ہیں۔