کورکمانڈرراولپنڈی کا اٹک میں مردم شماری کیلئے سیکورٹی اقدامات، آپریشن رد الفسادسے متعلق پیشرفت کاجائزہ لیا

پیر 27 مارچ 2017 21:12

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) کورکمانڈرراولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضانے اٹک میں مردم شماری کیلئے سیکورٹی اقدامات، آپریشن رد الفسادسے متعلق پیشرفت کاجائزہ لیا۔ترجمان آئی ایس پی آرکے مطابق پیرکے وزکورکمانڈر10کورراولپنڈی لیفٹننٹ جنرل ندیم رضانے اٹک کادورہ کیا۔

(جاری ہے)

اٹک دورے کے دوران کورکمانڈرنے آپریشن ردالفسادکی اٹک میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کاجائزہ لیا۔

کورکمانڈرکواٹک میں انٹیلی جنس بنیادپرآپریشنزاوردہشتگردوں اورشرپسندوں کوگرفتاری پربریفنگ دی گئی ۔آئی ایس پی آرکے مطابق کورکمانڈرراولپنڈی نے اٹک میں مردم شماری کے لئے پاک فوج کے سیکورٹی اقدامات کاجائزہ لیااورکہاکہ آرمی چیف کی ہدایت کے مطابق مردم شماری کے عملے کوبھرپورمددفراہم کی جائے گی۔(یاسرعباسی)

متعلقہ عنوان :