چاغی,عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھتا ہوں بلا تفریق لوگوں کے خدمت کرنے سے سکون ملتا ہی,حاجی عرض محمد بڑیچ

پیر 27 مارچ 2017 21:11

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء)عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھتا ہوں بلا تفریق لوگوں کے خدمت کرنے سے سکون ملتا ہے یوسی چیئر مین نوکنڈی حاجی عرض محمد بڑیچ نے گزشتہ روز تحصیل چاگئے کا دورہ کیا مختلف علاقائی لوگوں سے ملاقاتیں کیئے اور اپنی ذاتی خرچہ سے بنائی گیٹ کا افتتاح کردیا ۔تفصیلات کے مطابق یوسی چیئر مین نوکنڈی حاجی عرض محمد بڑیچ نے مڈل بوائز اسکول کلی سخی پیر محمد چاغی کے لیئے اپنی ذاتی خرچہ سے ایک لاکھ بیس ہزار روپے کی لاگت سے بنائی گئی گیٹ کا افتتاح کیا انکا کہنا تھا دنیا میں وہ قومیں ترقی کر سکتے ہیں جن کے پاس تعلیم ہوں تعلیم کے حصول کے لیئے ہمیں تعلیمی سہولیات فراہم کرنا ضروری ہے تاکہ ہمارے بچے اور بچیاں آسانی کے ساتھ تعلیم حاصل کرسکیںاور انکا مستقبل روشن ہوں یہ بچے ہمارے مستقبل ہے ہمیں انکو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

میرا دل چاہتا ہے ضلع کے تمام اسکولوں کا دورہ کرو اور انکا مسائل حل کر لو مگر میر ے پاس اتنے فنڈز بھی نہیں ہے میں ذاتی طور پر جہاں جاتا ہوں اسکولوں کے چھوٹے موٹے مسائل ہونگے انکو حل کر تا ہوں مجھے دلی سکون ملتا ہے بعد ازہ یوسی چیئر میں گورنمنٹ ہائی اسکول چاغی کا بھی دورہ کیا اسکول بچوں میں کیپ تقسیم کیئے اور اسٹاف سے ملاقات کیا ۔انکے ہمراہ نوکنڈی کے کونسلر حاجی امان اللہ لانگو ،حاجی عطاء اللہ حسنزئی ،،محمد ظاہر خلجی و دیگر تھے ۔