اوتھل, ماہی گیروں کی بستی میں خسرے کی وبا متعددبچے متاثر

پیر 27 مارچ 2017 21:11

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) لیاری کے علاقے گاگو بندر میں ماہی گیروں کی بستی میں خسرے کی وباء پھوٹ پڑی متعدد بچے متاثر تعلق میر پور ساکرو ٹھٹھہ کے ایک ہی خاندان سے بتایا جارہا ہے یہ ماہی گیر چند ماہ کیلئے یہاں ماروڑی شکار کیلئے سمندر کے کنارے قیام پزیر تھے سول ہسپتال اوتھل میں ڈاکٹرز اور لائف ٹرسٹ کی جانب سے ادویات فراہم کی گئی تفصیلات کیمطابق لسبیلہ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر شہر اوتھل سے 50کلومیٹر دور مکران کوسٹل ہائی وے سب تحصیل لیاری کے قریب گاگو بندر میں ماہی گیروں کی بستی میں اچانک خسرے کی وباء پھوٹ پڑی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 20بچے متاثر ہوگئے جن کا تعلق میروپور ساکرو ضلع ٹھٹھہ سندھ سے بتایا جارہا ہے اور یہ خاندان ماہی گیری ماروڑی کے شکار کیلئے چند ماہ کیلئے گاگو بندر سمندر کے کنارے قیام پزیر تھے اور ان تمام متاثروں بچوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل لایا گیا جہاں پر ڈاکٹرز اور سماجی تنظیم لائف ٹرسٹ کے رضاکاروں نے ادویات فراہم کی اور اس سلسلے میں ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام فاروق ہوت نے بتایا ہے کہ متاثرہ علاقے میں آج ڈاکٹرز کی ایک ٹیم کو بھی روانہ کیا جائیگا جبکہ لائف ٹرسٹ کے انچارج محمد عالم شاہوک اور سینئر رضاکار غلام شفیع جاموٹ ،نزیر احمد شاہوک سمیت ڈاکٹرز موجود تھے ۔