کوئٹہ , اونٹ بالاخر پہاڑ کی طرف روانہ ہوچکا ہے ایک ہفتے تک اپنی منزل مقصود تک پہنچ جائے گا دُعا ہے کہ وہ رائٹ پر بیٹھے تاکہ یہ جمہوری نظام چلتا رہی,میر عبدالکریم نوشیروانی

پیر 27 مارچ 2017 21:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) مسلم لیگ (ق) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری اور رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا ہے کہ اونٹ بالاخر پہاڑ کی طرف روانہ ہوچکا ہے اور ایک ہفتے تک اپنی منزل مقصود تک پہنچ جائے گا دُعا ہے کہ وہ رائٹ پر بیٹھے تاکہ یہ جمہوری نظام چلتا رہے۔ کراچی سے ٹیلی فون پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں جو سیاسی صورتحال ہے اور جس طرح سے بڑی سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر الزامات اور بہتان تراشی کے تیر پھینک رہی ہیں اس سے یہ لگتا ہے کہ آنے والے دن ملکی سیاست کیلئے بہت اہمیت کے حامل ہیں اور یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہیں کہ اگر یہ جمہوری نظام ٹریک سے اُترا اور نیا چہرہ آیا تو وہ اتنا پائیدار نہیں ہوگا کیونکہ نیا چہرہ ایک سال تک یہ بات سمجھنے سے قاصر ہوتا ہے کہ حکومت کیسے چلائی جاتی ہے اور ہماری خواہش کہ موجودہ جمہوری ٹریک سے ٹرین نہ اُترے یہ پاکستان کے مفاد میں بھی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ اونٹ کی پہاڑ کی طرف روانگی ہوچکی ہے اور اسے اپنی منزل مقصود تک پہنچنے میں اب شاید ایک ہفتے سے زائد نہ لگے ہماری دُعا ہے کہ اونٹ رائٹ سائیڈ پر بیٹھے تاکہ یہ جمہوری نظام چلے اگر خدانخواستہ اونٹ لیفٹ سائیڈ پر بیٹھ گیا تو پھریہ جمہوری نظام ٹریک سے اُتر جائے گا اور نیا چہرہ سامنے آئے گا۔اُنہوں نے کہا کہ ہماری یہ خواہش اور دُعا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت اور جمہوری ادارے مضبوط اور فعال ہوں اور جس طرح سے پاکستان خصوصاً بلوچستان ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن ہے یہ سلسلہ جاری رہے اس وقت جمہوری حکومت اور پاک فوج ترقی و خوشحالی کی اس وژن کیلئے ایک پیج پر ہیں پاکستان ترقی و خوشحالی کے لحاظ سے جس تیزی کے ساتھ اپنی منزل مقصود کی طرف بڑھ رہا ہے آنے والے دن اس ملک اور یہاں کے عوام کیلئے ایک خوشخبری کا پیغام لے کر آرہے ہیں۔

بلوچستان میں سی پیک ایسا تحفہ ہے جو کہ پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے۔

متعلقہ عنوان :