ڈاکٹر فوزیہ کا لکی مروت سے پیدل اسلام آباد آنے والے ’’عافیہ قافلہ غیرت‘‘ کے شرکاء کو خراج تحسین

پیر 27 مارچ 2017 21:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ لکی مروت سے پیدل چل کر اسلام آباد پہنچنے والے ’’عافیہ قافلہ غیرت‘‘ کے شرکاء کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، بیٹیاں بیچی نہیں جاتی، قوم کی غیرت کو مجروح نہ کیا جائے، انصاف کا دہرا معیار ملکی سالمیت کیلئے تباہ کن ہے، عافیہ کو باعزت وطن واپس لایا جائے۔

31 مارچ سے ’’ہفتہ مظلوم عافیہ‘‘ میں ملک و بیرون ملک عافیہ کی وطن واپسی کیلئے زوردار آواز بلند کی جائے گی۔ وہ سوموار کو نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ 14 سالوں سے قید بے گناہی کا شکار قوم کی معصوم بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ لاہور میں پانچ انسانی جانوں کے قاتل اور غیر ملکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس کے بعد اب حکومت ایک مرتبہ پھر ڈیل کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

اپوزیشن کہاں ہی انصاف کا دہرا معیار ملکی سالمیت کیلئے تباہ کن ہے۔ قوم کی غیرت و وقار کو مجروح نہ کیا جائے۔ قوم کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے قوم کی بیٹی عافیہ کو فی الفور باعزت طریقے سے وطن واپس لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ لکی مروت سے پیدل چل کر 425 کلومیٹر کا سفر طے کر کے اسلام آباد پہنچنے والے شرکاء ’’عافیہ قافلہ غیرت‘‘ کو سلام پیش کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ان کا پیغام سنیں اور اپنا وعدہ پورا کریں۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے 24 تا 31 مارچ ’’ہفتہ مظلوم عافیہ‘‘ کے تحت ملک بھر میں سیاسی، سماجی اور انسانی حقوق اداروں و ورکرز سے عافیہ کیلئے خصوصی پروگرامات اور سرگرمیوں کی اپیل کی۔ ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی چیئرپرسن آمنہ مسعود جنجوعہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، چیف جسٹس سندھ سجاد علی شاہ اور سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بچوں کی بازیابی کیلئے پوری حکومتی مشینری حرکت میں آتی ہے لیکن قوم کی بیٹی عافیہ کی وطن واپسی کیلئے منافقانہ طرز عمل انصاف کا دہرا معیار ہے۔

حکمران اور سیاستدان اگر قوم سے کئے گئے انتخابی وعدوں کو پورا نہیں کریں گے اور قوم کی بیٹی عافیہ کیلئے ماضی کی طرح اب بھی ڈالرز کو ترجیح دیتے رہیں گے تو تاریخ انہیں نااہل، بزدل، بے حس اور وعدہ خلاف حکمرانوں کی فہرست میں شمار کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کہ ڈاکٹر عافیہ کو وطن واپس لایا جائے تاکہ ملت پاکستان میں امن و عافیت اور خوشحالی کا سورج طلوع ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :