ْڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے سی ڈی اے سے متعلقہ عدالتی معاملات کی جلدتکمیل کیلئے 5ججوںکو نامزد کر دیا

پیر 27 مارچ 2017 21:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد نے سی ڈی اے سے متعلقہ عدالتی معاملات کی جلد تکمیل کے لئے پانچ ججوںکو نامزد کر دیا ہے ۔ڈسٹرکٹ ا ینڈ سیشن جج اسلام آباد کی طرف سے سی ڈی اے سے متعلقہ عدالتی معاملات کی جلد تکمیل کیلئے ججوں کی نامزدگی ممبرایڈمنسٹریشن سی ڈی اے محمد یاسر پیر زادہ کی درخواست پر کی گئی ہے۔

ممبر ایڈمنسٹریشن سی ڈی اے محمد یاسر پیر زادہ نے کہا ہے کہ سی ڈی اے سے متعلق عدالتی معاملات کی طوالت ادارے کیلئے مشکلات کا باعث بن رہی تھی ۔سی ڈی اے سے متعلق عدالتی معاملات کی جلد تکمیل کیلئے پانچ ججوں کی نامزدگی پر اتھارٹی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی مشکور ہے ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد کی طرف سے یہ قدم مثبت اور لائق تحسین ہے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ اسلام آباد کے دفتر کی طر ف سے جاری کردہ حکم نامے کے ذریعے اگاہ کیا گیا ہے کے سی ڈی اے سے متعلق عدالتوں میں زیر التواء معاملات کی جلد تکمیل کیلئے کیپٹل ڈوپلمنٹ اتھارٹی کی طرف سے کی گئی درخواست کی روشنی میںیہ حکم جاری کیا جاتاہے کہ سی ڈی اے کی طرف سے یاسی ڈی اے کے خلاف عدالتوں میں جمع کرائے گئے مستقبل کے تمام کیسز پانچ عدالتی افسران کے ذریعے مکمل کیے جائیں گئے ۔

یہ فیصلہ عوامی مفاد میں کیا گیا ہے جن پانچ عدالتی افسران کو سی ڈی اے متعلقہ عدالتی معاملات کی تیز رفتار تکمیل کیلئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد کی طرف سے نامزد کیا گیا ہے ان میں احتشام عالم خان سول جج فرسٹ کلاس ویسٹ ، شہزاد خان سول جج فرسٹ کلاس ویسٹ ، صنم خان بخاری سول جج فرسٹ کلاس ویسٹ، محمد منیر خان سول جج فرسٹ کلاس ویسٹ اور عائشہ شبیر سول جج فرسٹ کلاس ویسٹ شامل ہیں ۔

ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ متذکرہ حکم نامے میں مزید اگاہ کیا گیا ہے کہ عدالتوں میںپہلے سے زیر التواء کیسز اس حکم نامے کے زمرے میں نہیں آئیں گے ۔مزید براں وہ تمام کیسز جن میں سی ڈی اے پروفارما پارٹی ہیں وہ بھی متذکرہ احکامات کے زیر اثر نہیں آئیں گے ۔متذکرہ حکم نامے کی کاپیاں اطلاع اور تعمیل کیلے اسلام آباد ہا ئی کورٹ کے رجسٹرار ،متعلقہ عدالتی افسران ، اسلام آباد بار ایسوی ایشن کے صدر اور چیئر مین سی ڈی اے کو ارسال کرد ی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :