ختم نبوت دین کی اساس ہے ،پورا دین عقیدہ ختم نبوت کے گردگھومتا ، مولانا عبدالرؤف

پیر 27 مارچ 2017 21:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت اسلام آباد کے امیرشیخ الحدیث مولانا عبدالرؤفعقیدہ ختم نبوت دین کی اساس اوربنیاد ہے اورپورے کا پورا دین عقیدہ ختم نبوت کے اردگردگھومتا ہے۔عقیدہ ختم نبوت ہر مسلمان کی جان اور پہچان ہے۔حضور اقدسﷺ اللہ کے آخری نبی اورآخری رسول ہیں اس عقیدہ پرامت مسلمہ کے تمام افراد متفق ہیں،آپ ﷺکے بعد جو بھی نبوت کا دعویٰ کرے وہ کذاب،دجال اور مفتری ہے۔

اس عقیدے پر قرآن پاک کی ایک سو آیات اور دو سو سے زائد احادیث دلالت کرتی ہیں۔امت نے سب سے پہلا اجماع عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ پر کیا۔ وہ سوموار کو مولانا قاضی مشتاق احمد، ،مولانا محمدطیب فاروقی،مولانا قاری عبدالوحیدقاسمی،مولانا قاضی ہارون الرشید،مولانا عبدالنعیم،خالدمبین ،مولانا زاہدوسیم کے ہمراہ - تحفظ ختم نبوت ورکرکنونشن سے خطاب کر رہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے بارہ سو صحابہ ؓ نے جام شہادت نوش کیا۔عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا کام شفاعت محمدی کے حصول کابہترین ذریعہ اور جنت کا آسان ترین راستہ ہے مرزا قادیانی نے اپنی انگریزی نبوت کہ چلانے کے لیے دین اسلام،پیغمبر اسلام اور مقدس ہستیوں پر رکیک حملے کیے لیکن آپﷺ کے عاشقوں نے ہر دور میں جھوٹے مدعیان نبوت کا ڈٹ کر مقابلہ کیااور ان کا قلع قمع کیا۔

علماء نے وزیر داخلہ کی زیر صدارت اسلام آباد میں مسلم ممالک سفیروں کے منعقدہ اجلاس میں گستاخانہ مواد کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کے فیصلے کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہوئے اعلامیہ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ مسلم سفیروں کا گستاخانہ مواد کیخلاف مشترکہ اعلامیہ پورے عالم اسلام کی آواز ہے مسلم سفیروں نے یہ ثابت کردیا ہے کہ پوری امہ اسلام ،حضور اکرمؐ کی حرمت و وقار کے تحفظ پر متفق ہے مذہبی راہنمائوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد اپ لوڈ کرنے سے دنیا کی ایک چوتھائی قوم دو ارب مسلمانوں کے جذبات بری طرح مجروح ہوئے ہیں غیور مسلمان اپنا تن،من،دھن ،مال ،جان اور اولاد سب کچھ قربان کرسکتے ہیں لیکن وہ اپنے اللہ تعالیٰ کے سچے و آخری نبی حضرت محمد ؐ کی نبوت و رسالت کیخلاف کسی بھی ناپاک جسارت کو ہرگز ہرگز برداشت نہیں کرسکتے ۔