میٹروپولیٹن کا رپوریشن اسلام آباد کی سروس 1122 کو گذشتہ ہفتہ مختلف قسم کی123 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں

پیر 27 مارچ 2017 21:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء)میٹروپولیٹن کا رپوریشن اسلام آباد کی سروس Cares-1122 کو گذشتہ ہفتہ میں مختلف قسم کی123 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں۔ جس کے نتیجے میں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر سی ڈی اے کیئرز کے عملے نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امدا دکی فراہمی کے بعد قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا۔یہ بات سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران بتائی گئی جس کی صدارت مئیر اسلام آبا د و چیئر مین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کی جبکہ میٹروپولیٹن کا رپوریشن اسلام آباد کے دیگر سینئر افسرا ن بھی اس موقع پر مو جود تھے۔

اجلاس میں کئیرز 1122کی گزشتہ ہفتے کے دوران کی کار کردگی کا جائزہ لیا گیا.۔ میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کو بتایا گیا کہ گذشتہ ہفتے کے دوران سب سے زیادہ سڑکوں پر ہونے والے حادثات سے متعلق کالز موصول ہوئیں جن کی تعداد 48 ہے ۔

(جاری ہے)

یہ کالز جناح سپرمارکیٹ، فیض آباد ، E-11/4سروس روڈ، موٹر وے چوک ، زیرو پوائنٹ ، گولڑہ چوک، کھنہ پل، پشاور موڑ انٹرچینج، اقبال ٹائون سٹاپ، آئی جے پی روڈ، سیکٹر I-8، پی ایس او پمپ کشمیر ہائی وے، G-10سگنل ، جناح ایونیو ، دربار چوک G-11، ڈہوک کالا کان سٹاپ، پی آر سی چوک، ُپولیس لائن سگنل، سیون اپ چوک، غوری ٹائون فیز 7 ، نسٹ سگنل کشمیر ہائی وے، نزد میٹرو بس چمن سٹاپ ، ضیا ء مسجد ، G-9سگنل کشمیر ہائی وے، نزد پولیس سٹیشن شہزاد ٹائون، گولڑہ موڑ رائونڈ ابائوٹ، اور فیصل ایونیو سے موصول ہوئیں۔

ان حادثات کے زخمیوں کو پولی کلینک ، PIMS ،کے آر ایل،علی میڈیکل سنٹر، سی ڈی اے ہسپتال اور دیگر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ دیگر معمولی زخمی افراد کو فوری ابتدائی طبی امداددے دی گئی۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ گذشتہ ہفتے کے دوران مختلف واقعات میں زخمی ہونے والے افراد سے متعلق بھی 6موصول ہوئیں یہ کا لز ضیا ء مسجد، تر لائی، نیشنل بنک نزد فارن آفس اور مہر آبادی کے علا قوں سے مو صول ہوئیں۔

ان وا قعات میں زخمی ہونے والے افراد کو PIMS، پولی کلینک اور دیگر نزدیکی طبی مراکز میں منتقل کر دیا گیا۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ 20 کالز مختلف واقعات میں بے ہوش ہونے والوں کے متعلق بھی موصول ہوئیں۔ یہ کالز گولڑہ موڑ، سیکٹر I-8/4، با بری ہوٹل فیض آباد ، I-8/3، سیکٹر G-13/2، I-8/1، غوری ٹائون فیز تھری، گولڑہ ریلوے سٹیشن، فرانس کا لونی، E-11/4، چمبیلی روڈ، فارن آفس پارکنگ، E-11موڑ مارگلہ روڈ، سعودی سکول H-8/2، فیصل مسجد اور سیکٹر G-11/3 سمیت دیگر علاقوں سے موصول ہوئیں۔

ان واقعات میں بے ہوش ہونے والے افراد کو PIMS ، KRL ہسپتال ، پولی کلینک اورنزدیکی ہسپتالوں میں علاج کے لیے منتقل کر دیا گیا۔ میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کو مزید بتایا گیا کہ گذشتہ ہفتے دل سمیت دیگر تکلیف سے متعلق کالیں بھی موصول ہوئیں جبکہ گذشتہ ہفتے کے دوران سی ڈی اے کیئر ز1122 نی20مختلف مقامات مختلف اداروں کی درخواست پر کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نپٹنے کے لیے سی ڈی اے کیئرز 1122 کا عملہ خصوصی طور پر تعینات کیا گیا۔