اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم کامیابی سے جاری

گزشتہ 2ماہ میں مختلف سیمیناروں میں39446افراد کو تربیت،65000سے زائد موٹر سائیکل کو چیک کیا گیا

پیر 27 مارچ 2017 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خاں صاحب کی خصوصی ہدایت پر اسلا م آباد ٹریفک پولیس کی ٹریفک قوانین خصوصاً لین اور لائن ڈسپلن سے متعلق آگاہی مہم کامیابی سے جاری ، مہم کے دوران گزشتہ 2ماہ میں مختلف سیمیناروں میں39446افراد کو تربیت دی گئی،جبکہ65000سے زائد موٹر سائیکل کو چیک کیا گیا اور1500موٹر سائیکلوںکو مرمت کیا گیا، لین اور لائن وائلیشن کرنے والے ہزاروں روڈ یوزرز کے خلاف کاروائی کی گئی ،مختلف شاہراہوں پر آگاہی کے لئے 500سے زائد پینا فلیکس اور بینرز آویزاں کئے گئے ، ،حادثات سے بچائو کے لئے شہری ٹریفک قوانین خصوصاً لین اورلائن کی پاسداری کریں،ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان صاحب کی خصوصی ہدایت پر اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے روڈ استعمال کرنے والے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کویقینی بنانے کے لئے خصوصی مہم کامیابی سے جاری ہے آئی جی پی اسلام آباد طارق مسعود یاسین صاحب کی زیر نگرانی شروع کی گئی مہم کے دوران گزشتہ 2ماہ میں میں شہریوں کو آئی ٹی پی کی جانب سے منعقد کردہ مختلف سیمینارز39446افراد کو تربیت دی گئی،جس میں آئی ٹی پی ہیڈ کوارٹر میں منعقد کردہ 117ورکشاپس کے دوران 1931لرنرز اور وائلیٹرز ،پرائیویٹ اداروں میں 02ورکشاپس کے دوران 85افراد کو ،سرکاروں اداروں میں 230افراد،روڈ سیفٹی پر8 کیمپس کے دوران24000افراد ،مختلف سکولوں اور تعلیمی اداروں میں 7800جبکہ5400افرادکو روڈ پر آگاہی فراہم کی گئی، 65000سے زائد موٹر سائیکل کو چیک اور1500موٹر سائیکلوںکو مرمت کیا گیاجبکہ لین اور لائن کے خلاف ورزی کرنے والے ہزاروں روڈ یوزرزکے خلاف قانونی کاروائی بھی کی گئی اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی کے لئی500سے زائد بینرز اور پینا فلیکس بھی آویزاں کئے گئے ہیںجن پر ٹریفک قوانین خصوصاً لین اور لائن کی پاسداری سے متعلق پیغامات تحریر ہیں، عوام میں آگاہی فراہم کرنے کے لئے مختلف سڑکوں پر پمفلٹس بھی تقسیم کئے جار ہے ہیں ایس ایس پی ٹریفک کی جانب سے تشکیل دیئے گئے سپیشل سکواڈ اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں اور چوکوں میں تعینات ہیں جوعوام میں آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ لین اور لائن ڈسپلن کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی بھی کر رہے ہیں ،ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد صاحب نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شہری ٹریفک قوانین خصوصاً لین اور لائن کی پابندی کریں تاکہ حادثات کو کم سے کم کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :