جاپان ،ْبرفانی تودہ گرنے سے 8افرادکی ہلاکت

پیر 27 مارچ 2017 21:00

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) جاپان کے اسکی ریزورٹ پر برفانی تودہ گرنے سی8 افراد ہلاک اور 38طالب علم زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

جاپان کے علاقے ناسو میں اسکی ریزورٹ پر برفانی تودہ گرنے کا حادثہ پیر کی صبح پیش آیا، حادثے کے وقت50 طالب علموں کا گروپ اسکائی ریزورٹ پر موجود تھا۔جاپانی میڈیا کے مطابق برفانی تودہ گرنے سے 38 طالب علم زخمی ہو گئے جبکہ 7 طالب علم اور ایک استاد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔