امریکا کا ایک بار پھر اسرائیل میں اپنا سفارتخانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کااعلان

پیر 27 مارچ 2017 21:00

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) امریکا نے ایک بار پھر اسرائیل میں اپنا سفارتخانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کااعلان کیا ہے ۔نائب امریکی صدرمائیک پینس نیایک بار پھر امریکی سفارتخانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیل کے لیے کام کرنیوالی امریکی لابنگ فرم کے حکام سے ملاقات میںان کا کہنا تھا کہ صدرڈونلڈٹرمپ اس کے متعلق سنجیدگی سے غور کررہے ہیں ۔اس سے قبل سفارتخانے کی متنازع منتقلی پر دنیا بھر میں تنقید کی جاتی رہی ہے،عالمی قوانین کیتحت بھی مقبوضہ بیت المقدس پراسرائیلی قبضہ ناجائز قراردیاجاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ دنیا کیکسی ملک نے یروشلم یعنی مقبوضہ بیت المقدس میں اپنا سفارتخانہ قائم نہیں کیا ۔

متعلقہ عنوان :