گورمے پروڈکشن یونٹ بھبتیاں چوک کو25ہزار جرمانہ، ٹولنٹن مارکیٹ میں 2من ناقص گوشت تلف

ناقص گوشت کی فروخت کرنے والوں کو جرمانے اور وارننگ نوٹس بھی دیے گیے‘ رافیعہ حیدر

پیر 27 مارچ 2017 21:00

گورمے پروڈکشن یونٹ بھبتیاں چوک کو25ہزار جرمانہ، ٹولنٹن مارکیٹ میں 2من ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو صحت مند اور میعاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورا لامین مینگل کی سربراہی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے بھوبتیاں چوک پر گورمے بیکنگ یونٹ کو ٹوٹے فریزرز ، اشیاء کی نامناسب سٹوریج ، اشیاء کی تاریخ اجراء نا ہونے اور اشیاء خوردونوش پر مکھیوں کی بھرمار کی وجہ سی25ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

مزید ٹیموں نے کاروائی کرتے ہوئے جوڑے پل پر خان برگر پوائنٹ کو غیر معیار ی کیچپ استعمال کرنے، برتنوں کی نامناسب صفائی اور حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات کی بنا پر 8ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔پی آئی اے روڈ پر واقع مائی برگر پوائنٹ کواشیاء خوردونوش کو ڈھا نپ کر نہ رکھنے اور نامناسب لیبلنگ کی بنا پر 5ہزار روپے جرمانہ جبکہ حیدر پان شاپ، کچی کوٹھی پان شاپ اور پردیسی پان شاپ کو فوڈ لائسنس بنوانے کے احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

ٹولنٹن مارکیٹ میں واقع لاثانی فروزن فوڈز کو سٹوریج کے نامناسب انتظامات اور کولڈ سٹوریج میں ٹمریچر کے اتار چڑھائو کی وجہ سے 5ہزار،حافظ جی فوڈ کنسرن کو نامناسب لیبلنگ اور سٹوریج کے نامناسب انتظامات کی بنا پر3ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔مجید پولٹری شاپ اور ملک پولٹری شاپ کو کون سسٹم نہ ہونے پر بھاری جرمانہ جبکہ بند روڈ پر واقع رفیق سویٹس ، بوٹا دال چاول اور شیر پنجاب سویٹس کو بہتری لانے کے احکامات جاری کے۔

ٹولنٹن مارکیٹ میں چکن شاپس کی چیکنگ کی گئی اور 2من ناقص گوشت تلف کر دیا گیا۔اس حوالے سے ڈائریکتر آپریشنز رافیعہ حیدرکا کہنا تھا کہ ناقص گوست کی فروخت کرنے والوں کو جرمانے اور وارننگ نوٹس بھی دیے گیے۔علاوہ ازیں شہر بھر میں 89فوڈ پوائنٹس کو ناقص صفائی اور دیگر خلاف ورزیوں پروارننگ نوٹس جاری کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :