کسٹمز سروس میں گریڈ 17تا 19کے متعدد افسران کے تقرر وتبادلے

پیر 27 مارچ 2017 21:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) کسٹمز سروس میں گریڈ 17تا 19کے متعدد افسران کے تقرر وتبادلے کردئیے گئے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز سلیم رمضان کا فیصل آباد سے لاہور تبادلہ کر کے ایڈیشنل کلکٹر ایڈجوڈیکیشن ،ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس محمد سعید وٹو کا لاہور سے کراچی ،ڈپٹی ڈائریکٹر آئی او سی او محمدممتاز علی رضا چوہددری کو سیکنڈ سیکرٹری ایف بی آر ،ڈپٹی کلکٹر کسٹمز محمد معظم رضا کو کراچی سے لاہور ڈپٹی کلکٹر کسٹمز پر یوینیٹو،ڈپٹی کلکٹر انیقہ افضل کو اسلام آباد سے لاہور ڈپٹی ڈائریکٹر آئی او سی او اور ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انٹیلی جنس زینب محمودکاتبادلہ ڈپٹی کلکٹر ایڈ جو ڈیکیشن تعینات کردیاگیا ہے۔