نواز شریف چاروں صوبوں میں کرپشن کی علامت ہیں تھر کے بچوں کے قاتلوں کو عوام معاف نہیں کرے گی ، حلیم عادل شیخ

حیدرآباد میں سرکاری خرچ سے جلسہ کرنے والے وزیراعظم کو عوام اب جیل میں دیکھنا چاہتی ہے ، لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا سال پتہ نہیں کب آئے گا

پیر 27 مارچ 2017 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ جن لوگوں کو جیلوں میں ہونا چاہیے انہیں سونے کے تاج پہنائے جارہے ہیں نواز شریف اینڈ کمپنی نے ملک کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی سندھ کے اندر پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے لیے کوئی جگہ نہیں نواز شریف پنجاب سمیت پورے ملک میں کرپشن کی علامت بن چکے ہیں عمران خان کے خوف نے ڈرائینگ روم کے لیڈروں کو سڑکوں پر کھڑا کردیا ہے وزیراعظم جب عوامی فنڈزسے بننے والے منصوبوں کا گلہ پھاڑ کراعلان کررہے تھے تو انہیں تھر کے معصوم بچے یاد نہیں آئے تھر کے بچوں کے قاتلوں کو عوام کبھی معاف نہیں کرے گی موٹروی میٹرو اور سڑکوں کے نام سے مشہور وزیر اعظم کو عوامی ترجیحات نہیں بلکہ ان منصوبوں میں اپنے حصے کا انتظار رہتا ہے کراچی سمیت پوری سندھ کے حال پر کیچڑ اچھلانے والے وزیر اعظم نے ثابت کردیا کہ وہ صرف پنجاب کے وزیراعظم ہیں جس وقت پیپلز پارٹی کو گود میں بٹھا کر نواز شریف آشرواد لے رہے ہوتے تھے اس وقت انہیں سندھ کی بربادی یاد نہیں آئی الیکشن کے ٹائم پر ایسے اعلانات ہوتے رہتے ہیں کچھ دن پہلے ٹھٹھ کے لوگوں کے ساتھ اعلانات کیے گئے وہ لوگ ابھی تک انتطار کررہے ہیں نواز شریف عوامی پئسے کا غلط استعمال کررہے ہیں عام آدمی اور عوام کو فائدہ پہچانے کی بجاء اپنے درباریوں کو نوازنے میں مصروف ہیں ایک بادشاہ کی طرح جلسے میں اعلانات کرنے والے والے ملک کے کرپٹ وزیراعظم کا دور اب جلد ختم ہونے والا ہے سندھ تو دور کی بات ہے پنجاب میں بھی تحریک انصاف ن لیگ کو شکست دے گی اور ان باریاں لینے والے یاروں کو جیلوں میں ڈالا جائے گا تحریک انصاف سندھ کے عام آدمی کے دل میں بسنے والی جماعت ہے سندھ کے لوگ باشعور ہیں اور اب وہ ان یاروں کی جعلسازی میں نہیں آنے والے موٹروی اور میٹرو سندھ کے لوگوں کی بھوک اور بدحالی ختم نہیں کرسکتے نواز شریف چاہے کتنی بھی کوشش کرلیں مگر اس بار انہیں ہر جگہ سے ہار کا سامنہ کرنا پڑے گا تحریک انصاف کا دور ایک خوشحال دور ثابت ہوگا ۔