مردم شماری جیسے اہم کام پر عالمی معیار کے اعلیٰ اصولوں کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا، سینیٹر شاہی سید

پیر 27 مارچ 2017 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ صوبے میں جاری مردم شماری مثبت عمل ہے حکومت نے تقریباًدو دہائیوں بعد ایک اہم ٹاسک پر کام شروع کیا ہے امید کرتے ہیں کہ اس اہم کام پر عالمی معیار کے اعلیٰ اصولوں کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گامردم شماری میں حصہ لینا ایک قومی فریضہ ہے جس میں بہتر انداز میں حصہ لیکر اپنا اور اپنے خاندان کا اندراج کروائیںکیوں کہ یہ ہماری قومی ذمہ داری ہے مردم شماری کے عمل کو صاف شفاف رکھ کر اس کے طریقہ کار کو عوام کے سامنے رکھا جائے اور تمام عمل کو بہتر انداز میں وقت پر پورا کیا جائے شہر کی مظلوم قومیتوں خاص طور پر پختونوں کو اس عمل میں بھر پور انداز سے حصہ لینا ہوگاخاص طور پر کراچی و حیدر آباد کے پختون اسے اپنے مستقبل کی بقاء کا مسئلہ سمجھیںہمارے مستقل کے تمام راستوں کی بنیاد اس عمل میں حصہ لینے سے مشروط ہے اندراج و انتخاب کے عمل سے عدم دلچسپی کی وجہ سے ہم مسائل کے انبار کا شکار ہوچکے ہیںآج اگر ہم اس عمل میں شرکت نہیں کی تو ہماری آنے والی نسل ہمیں معاف نہیں کرے گی ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے مردان ہائوس میں مختلف پارٹی وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے مذید کہا کہ کئی علاقوںسے مردم شماری کے عمل کے متعلق شکایات بھی موصول ہوئی ہیںکثر علاقوں میں اس عمل کی سست روی کی بھی اطلاعات موصول ہوئی رہی ہیںمگر ہم کسی صورت اس اہم آئینی عمل کو متنازعہ نہیں کرنا چاہتے مردم شماری کو بر وقت ، صاف و شفاف انداز میں بروقت مکمل ہونا چاہیے تمام پارٹی ذمہ داران و کارکنان کو ہدایت کرتا ہوں کہ مردم شماری کے عمل میں شریک عملے کے ساتھ مکمل تعاون کریںاور اسٹاف کے ساتھ جتنی ممکن ہوسکے مدد کریں اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیر ی اور ضلعی صدور سعید افغان اور نور شیر خان بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :