ایل ڈی اے نے جیل روڈ پر 11کنال رقبے پر 41منزلہ پلازے کی تعمیر کیلئے ڈیزائن تیار کر لیا

آئندہ چند روز تک وزیر اعلیٰ کو منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دے کر منظوری لی جائیگی،تین ارب روپے لاگت آئیگی

پیر 27 مارچ 2017 21:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) ایل ڈی اے نے ٹوئن ٹاور کے مجوزہ منصوبے کے بعد جیل روڈ پر 11کنال رقبے پر 41منزلہ پلازے کی تعمیر کے لئے ڈیزائن تیار کر لیا ،آئندہ چند روز تک وزیر اعلیٰ کو منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دے کر منظوری لی جائے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق واسا نے جیل روڈ پر واسا کے پرانے ہیڈ آفس کے 11کنال رقبے پر 41منزلہ پلازہ تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس پر لاگت کا تخمینہ تین ارب روپے لگایا گیا ہے ۔

پلازے کو متحدہ عرب امارات میں بننے والی عمارتوںکی طرز پر ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں دفاتر ، ریسٹورنٹس ، شورومز اور دیگر کمرشل سر گرمیاںہو سکیں گی۔ پلازے میں وسیع پارکنگ کے لئے چار تہہ خانے بنائے جائیں گے ۔ پور ے شہر کے نظارے کیلئے ایک فلور کو ائیر ل ویو کے لئے رکھا جائے گا ۔ بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو تفصیلی بریفنگ کے بعد اس کی منظوری ملنے کی صورت میں عملی کام شروع کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :