چارسالہ مفاہمت کا دور ختم ،یہ سال مزاحمت کا ہوگا،بلاول مکمل طورپر بااختیار ‘قیادت کررہے ہیں ‘ آصف علی زرداری
بلاول بھٹو کی جوانی اور میرا تجربہ ایک نئی طاقت پیدا کرے گا جو پارٹی کو پھر سے ایوان اقتدار میں لے جائے گا،تنقید کا منہ توڑ جواب دیا جائے عملی طور پر میدان میں نکل آئے ہیں یہی وجہ ہے کہ کچھ لوگوں کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں،عوام اور کارکنوں سے رابطے بڑھائے جائیں پی پی پارلیمنٹرینز کے سربراہ وسابق صدر مملکت کاراولپنڈی ، سرگودھا ڈویژن کے ٹکٹ ہولڈرز ،عہدیداروں کے الگ الگ اجلاس سے خطاب
پیر 27 مارچ 2017 21:00
(جاری ہے)
اس موقع پر قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن ، مصطفی نواز کھوکھر سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر پارٹی امور سمیت مجموعی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ آصف علی زرداری نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلاول بھٹو بااختیارچیئرمین ہیں ، وہی لیڈر ہیں اور وہی لیڈر ہوں گے،بلاول کی جوانی اور ہمارا تجربہ نئی طاقت پیدا کرے گا ۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اور سب نے اسے ثابت کرنا ہے ۔ عوام اور کارکنوں سے رابطے بڑھائے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پوری طاقت سے میدان عمل میں نکلے گی ، تمام سر گرمیاں آئندہ عام انتخابات کو مد نظر رکھتے ہوئے ترتیب دینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت پورے پنجاب میں جلسے کرے گی اور ہمارے اعلان کی وجہ سے کچھ لوگوں کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی پر جو حملہ کرے گا کارکن اور رہنما جواب دینے کے لئے بااختیار ہیں ، پراپیگنڈا کرنے والوں کو بھرپور جواب دیا جائے ۔تمام پارٹی عہدیداروں اورجیالوںکو کھلی اجازت ہے کہ وہ پارٹی پر تنقید کرنیوالوںکو منہ توڑ جواب دیں، چارسالہ مفاہمت کا دور ختم ہوا اب یہ سال مزاحمت کا ہوگا۔ آصف علی زرداری نے راولپنڈی ڈویژن کے پرزور مطالبے پر اعلان کیا کہ پیپلز پارٹی کا اگلا جلسہ چکری میں ہوگااور راولپنڈی ڈویژن کے تمام جیالوں سے اب چکری میں ملاقات ہوگی۔ انہوںنے کہا کہ 2013میں پیپلز پارٹی کو ایک سازشی منصوبے کے تحت انتخاب میںہرایاگیا، اب 2018میں ہم ایسا کوئی منصوبہ نہیں چلنے دیں گے، پارٹی کے جیالے ، عہدیدار ، خواتین، وکیل اور مزدور تنظیمیں 2018کے انتخابات میںہر پولنگ اسٹیشن پر نگرانی کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ 2013میں مصطفی نوازکھوکھر نے اسلام آبادکے حلقے سے ایک لاکھ کے قریب ووٹ حاصل کئے لیکن پھر بھی انہیں ہرادیاگیا ، کیا کسی حلقے میں اڑھائی لاکھ سے زیادہ ووٹ کاسٹ کیے جاسکتے ہیں اور اس طرح کی واردات بیسیوں حلقوںمیںہوئی ۔ انہوںنے کہاکہ راولپنڈی کے کارکن ، عہدیدار اورٹکٹ ہولڈر بہادری سے اگلے انتخابات کی تیاری کریں ، ہمیں ہر حال میں یہ الیکشن جیتنا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.