لاہور ہائیکورٹ نے 71سول ججز کے ترقی کیلئے آج ہونیوالے انٹرویو منسوخ کر دیئے

سینئر سول ججز کی اسامیاں خالی نہ ہونے پر انٹرویو منسوخ کیے گئے ‘ رجسٹرار کی جانب سے مراسلہ جاری

پیر 27 مارچ 2017 21:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے 71سول ججز کے ترقی کے لئے آج ( منگل ) ہونے والے انٹرویو منسوخ کر دیئے ۔

(جاری ہے)

رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے سول ججز کے انٹرویو منسوخ کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق سینئر سول ججز کی اسامیاں خالی نہ ہونے پر انٹرویو منسوخ کیے گئے ہیں ۔ ہائیکورٹ کی پرفارمنس ایویلیوشن کمیٹی نے انٹرویو منسوخ کرنے کی سفارش کی تھی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے 7سول ججز سمیت 71کے ترقی کے لئے انٹرویو ہونے تھے جو منسوخ ہونے پر جوڈیشل افسران میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی۔

متعلقہ عنوان :