پارلیمانی سیکرٹریز کی تعیناتیوں کیخلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت کو جواب داخل کروانے کی مہلت

پیر 27 مارچ 2017 21:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) لاہورہائیکورٹ نے پنجاب میں پارلیمانی سیکرٹریز کی تعیناتیوں کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت کو جواب جمع کرانے کے لئے 19 مئی تک مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ حکومت نے پنجاب میں لاتعداد پارلیمانی سیکرٹریز تعینات کر رکھے ہیں جوکہ وزراء کے اختیارات استعمال کر رہے ہیں،آئین کے تحت حکومت کو لاتعداد پارلیمانی سیکرٹریز کی تعیناتی کا اختیار نہیں ۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ پنجاب میں پارلیمانی سیکرٹریز کی تعیناتیاں غیرقانونی قرار دیکر کالعدم کی جائیں۔ دوران سماعت سرکاری وکیل نے معزز عدالت سے استدعا کی کہ حکومت معاملے پر تفصیلی جواب جمع کرانا چاہتی ہے جس کے لئے مہلت دی جائے ۔ جس پر فاضل عدالت استدعا منظور کرتے ہوئے جواب داخل کرنے کی مہلت دیدی اور کیس کی مزید سماعت 19 مئی تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :