گوجرانوالہ میں اینٹی کر پشن کی کا روائی ،رجسٹری محرر رشوت لیتے ہو ئے رنگے ہا تھوں گرفتار کر لیا

پیر 27 مارچ 2017 21:00

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء)گوجرانوالہ میں اینٹی کر پشن کی کا روائی ،رجسٹری محرر رشوت لیتے ہو ئے رنگے ہا تھوں گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر اینٹی کرپشن محمد الیا س گل کی ہدا یت پر انسپکٹر اشفاق رسول نے کا روائی کر تے ہو ئے چھا پہ ما ر کر شہری ندیم قیصر سے رجسٹری کے عوض پا نچ ہزار روپے رشوت لیتے ہو ئے رنگے ہا تھوں گرفتار کر کے نشانذدہ نو ٹ برآمد کر لئے اینٹی کر پشن حکام نے ملزم نصیر بٹ کو اینٹی کر پشن ہیڈ کوارٹر منتقل کر تے ہو ئے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے اینٹی کر پشن حکام کے مطا بق ملزم عرصہ دراز سے رجسٹری محرر تعینات ہے جو سا ئلین سے رجسٹری کے عوض بھا ری رشوت طلب کر تا تھا۔