این ڈی ایم اے اور عالمی ادارہ برائے خوراک کے درمیان معاونت کا معاہدہ طے پایا گیا

پیر 27 مارچ 2017 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور عالمی ادارہ برائے خوراک کے درمیان معاونت کا معاہدہ طے پایا گیا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے میجر جنرل اصغر نواز اور عالمی ادارہ برائے خوراک کے کنٹری ڈائریکٹر فن بار کوران نے پیر کو یہاں اسلام آباد میں معاہدہ پر دستخط کئے۔

(جاری ہے)

اس معاہدہ کے تحت مہیا کی جانے والی رقم این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری شدہ منصوبہ جات پر خرچ کی جائے گی جن میں سکولوں میں قدرتی آفات کے خطرات کو کم کرنا، ملک بھر میں آفات سے بچائو کے حوالے سے قائم کردہ نظام کی استعداد کار کو بڑھانا اورمزید موثر اندازمیں فعال رکھنا شامل ہے۔

اس کے علاوہ قومی اور صوبائی اداروں کے افراد کی آفات سے مقابلہ کرنے کی استعدکار کو بڑھانے کے لیے تربیت اور صوبائی سطح تک امدادی اشیاء کے ذخیرہ کے بندوبست کے ساتھ ساتھ تمام آفات سے متعلق قومی ، صوبائی ، ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کی استعددکار کو بہتر بنانے کے لیے فنڈز کو استعمال میں لایا جائے گا ۔