اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان

پیر 27 مارچ 2017 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوئٹہ، ژوب، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم مالاکنڈ، پشاور ڈویژن اور فاٹا میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں پارا چنار7 جبکہ کالام، مالم جبہ اور سیدو شریف کے مقامات پر ایک ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت لاڑکانہ 44، مٹھی، شہید بینظیر آباد، میرپور خاص اور سکھر 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ پیر کو اسلام آباد میں پولن کی تعداد 37981 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :