صحافت کے خلاف مارشل لائی ہتھکنڈے استعمال نہیں ہونے دیں گے ،ْسید خورشید شاہ

گلگت بلتستان میں پرنٹ میڈیاکی بندش جمہوریت کش ہے ،ْ اپوزیشن لیڈر

پیر 27 مارچ 2017 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم صحافت کے خلاف مارشل لائی ہتھکنڈے استعمال نہیں ہونے دیں گے،وفاقی حکومت خاموش تماشائی کا کردار ادا نہ کرے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان میں پرنٹ میڈیاکی بندش جمہوریت کش ہے، حکومت پرنٹ میڈیاکی بحالی کے لئے فوری اقدامات کرے جبکہ اخبارات کی بقایاجات کی مد میں روکی گئی رقم بھی فوری جاری کی جائے۔ہم گلگت بلتستان میں صحافت کاباعزت مقام ہر صورت بحال کروائیں گے۔