نوجوان قوم کا سرمایہ ہیں ،ان کو چاہیے کہ مثبت سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ،پنجاب حکومت نئے سپورٹس گراؤنڈز اور سپورٹس کمپلیکس تعمیر کر رہی ہے ، صوبائی وزیر کھیل جہانگیرخانزادہ

پیر 27 مارچ 2017 21:00

لاہور۔27 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) صوبائی وزیر کھیل جہانگیرخانزادہ نے کہا ہے کہ سپورٹس کے فروغ کیلئے بھرپور پروگرامز تشکیل دیئے جارہے ہیں تاکہ ہمارے نوجوان مثبت سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ، نوجوان ہی کسی قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں خادم پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام بھی نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے ترتیب دیا گیاہے،پنجاب کے تمام گراؤنڈز میں سپورٹس کی بھرپور سرگرمیاں جلد نظر آئیں گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپورٹس بورڈ پنجاب میں سپورٹس ڈویلپمنٹ پروگرام کے حوالے سے اجلاس میں کیا، اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر کھیل جہانگیرخانزادہ نے کی ہے ، اجلاس میں ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن ، ایم این اے شازہ فاطمہ ،سپورٹس بورڈ پنجاب کی پی اینڈ ڈی کمیٹی کے چیئرمین اختررسول، سابق کرکٹر انتخاب عالم اور ڈائریکٹر سپورٹس انیس شیخ بھی موجود تھے، اس موقع پرصوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق سپورٹس کے فروغ کیلئے پروگرامز تشکیل دے جارہے ہیں تاکہ ہمارے نوجوان مثبت سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کے حصہ لیں، پنجاب کے تمام اضلاع کے گراؤنڈز میں جلد بھرپور سرگرمیاں نظر آئیں گی، سپورٹس کے جامع پروگرامز کو ترتیب دے دیاگیا ہے ، خادم پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ بھرپور حصہ لیں، اس موقع پرڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہا ہے کہ میگا ایونٹس کیلئے بھرپور انتظامات کیے جارہے ہیں ، پنجاب حکومت سپورٹس کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے نئے سپورٹس گراؤنڈز اورسپورٹس کمپلیکس تعمیرکررہی ہے،جس سے ہمارے نوجوانوں کو سپورٹس کی جدید سہولتیں میسر ہوں گی، ایم این اے شازہ فاطمہ نے کہا ہے کہ سپورٹس کا ہماری صحت مندانہ زندگی کے ساتھ گہرا تعلق ہے ، اس کیلئے نوجوانوں کو چاہیے کہ سپورٹس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، سپورٹس بورڈ پنجاب کی پی اینڈ ڈی کمیٹی کے چیئرمین اختررسول نے کہا ہے کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کوپلیٹ فارم فراہم کرنا ہے تاکہ نیا ٹیلنٹ سامنے لایا جا سکے،خادم پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے چھوٹے شہروں کے کھلاڑیوں کو بھی اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا موقع ملے گا۔

متعلقہ عنوان :