نوازشریف نے2007ء میں پرویزمشرف کی ڈیل مستردکردی تھی،شیخ رشید کاانکشاف

نوازشریف کےانکارکے بعدپرویزمشرف نےبےنظیربھٹوسےاین آراوکیا،جرنیل نوازشریف سےملنےکیلئے جاتےلیکن نوازشریف انکارکردیتے۔سابق وفاقی وزیراطلاعات کی نجی ٹی وی کےپروگرام میں گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 27 مارچ 2017 20:56

نوازشریف نے2007ء میں پرویزمشرف کی ڈیل مستردکردی تھی،شیخ رشید کاانکشاف
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27مارچ2017ء) : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وفاقی وزیراطلاعات شیخ رشید نے انکشاف کیاہے کہ پرویزمشرف نے نوازشریف کو2007ء میں ڈیل کی آفرکی،لیکن نوازشریف نے پرویزمشرف سے سیاسی صلح مستردکردی،نوازشریف کے انکارکے بعدپرویزمشرف نے بے نظیربھٹوسے این آراوکیا۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے 2007ء میں پرویزمشرف سے سیاسی صلح کیلئے ڈیل کی آفر مستردکردی تھی۔

(جاری ہے)

سابق صدرمملکت کی ہدایت پرجرنیل نوازشریف سے ملنے کیلئے جاتے تھے جبکہ نوازشریف ملاقات کرنے سے انکارکردیتے تھے۔انہوں نے پروگرام میں اعتراف کیا کہ نوازشریف کے انکارکے بعدپرویزمشرف نے بے نظیربھٹوسے این آراوکیا۔تاہم بے نظیرسے این آراوکے بعدمشرف نوازشریف کی واپسی نہیں چاہتے تھے۔ تاہم سعودی شاہ عبداللہ نے نوازشریف کوزبردستی پاکستان بھیجا۔ شیخ رشید نے کہا کہ آخری وقت میں پرویزمشرف نے این آراوکیاجوان کے گلے پڑگیا۔

متعلقہ عنوان :