گوادر کی تر قی کے ساتھ ساتھ مقامی آبادی کے بنیادی حقوق کا تحفظ بھی نا گز یر ہے ، پیپلزپارٹی رہنما شا زیہ مری

پیر 27 مارچ 2017 23:57

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) رہنماء پیپلزپارٹی ،رکن قومی اسمبلی اور اسٹینڈ نگ کمیٹی برائے کامرس کے رکن شا زیہ مری نے کہا ہے کہ گوادر کی تر قی کے ساتھ ساتھ مقامی آبادی کے بنیادی اور سماجی حقوق کا تحفظ بھی نا گز یر ہے ۔ مقامی آ بادی کی حالت زار کے بارے تشو یش ہے۔ گوادر تبد یلیوں کا مرکز بننے جارہا ہے مقامی آبادی کا پانی اور دیگر بنیادی سہو لیات سے محروم ہونا لمحہ فکر یہ ہے ۔

مقامی آبادی کے لیئے قومی اسمبلی میں آ واز اٹھا ئینگے۔ وہ سوموار کو وادر میں اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہیں تھیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گوادر میں تعمیر اور ترقی کی بڑی باتیں سنی تھیں لیکن زمینی حقا ئق اس کے بر عکس ہیں مقامی آبادی آ ج بھی گوں ناگوں مسائل کا شکا رہیں انفراسٹرکچر کا نظام زبوں حالی کا شکا ر ہے پانی اور دیگر بنیادی سہو لیات نا پید ہیں لوگوں کے معیار زندگی کو بلند کر نے کے اقدامات تسلی بخش نہیں جس کے متعلق ہمیں تشو یش ہے انہوں نے کہا کہ گوادر کی مقامی آبادی کی زیادہ آبادی ما ہی گیروں پر مشتمل ہے ان کے روزگار کا تحفظ اور سوشل سیکورٹی اولین ترجیح ہونی چاہیئے حکومت اگر تعمیر اور ترقی کے جزبہ پر قائم ہے تو اس کے سا تھ سا تھ مقامی آبادی کے بنیادی اور سماجی حقوق کا تحفظ بھی نا گزیر ہے مقامی آبادی کو در پیش مسائل کے حوالے سے وہ اسمبلی میں آ واز اٹھا ئینگے۔

متعلقہ عنوان :