اسٹینڈنگ کمیٹی برائے کامرس کے ارکان دوروزہ دورہ پر گوادر پہنچ گئے ،کمیٹی 28مارچ تک گوادر میں قیام کر یگی

پیر 27 مارچ 2017 23:57

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے کامرس کے ارکان دوروزہ دورہ پر گوادر پہنچ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے ارکان میں چیئر مین سراج محمد خان کے علاوہ چو دھری محمد شہباز بابر، چو دھری اسد الرحمن، محمد پر ویز ملک، وسیم اختر شیخ، میاں محمد رشید، طا ہرہ اورنگ زیب، زیب جعفر ، شیر زہ منصب علی خا ن کھرل، شہز ادی عمر زادی تھیوانا ،میا ں جا وید لطیف، مخدوم سید علی حسن گیلانی، ڈاکٹر مہر ین رزاق بھٹو، نظر احمد بھیگیو، شازیہ مری، مسرت احمد بھیگیو، ساجدہ بیگم، سنجے پیروانی، الحاج شاہ جی گل آ فریدی، ڈاکٹر فو زیہ حمیداور وفا قی وزیر برائے مامرس خرم دستگیر خان شامل ہیں ۔

کمیٹی 28مارچ تک گوادر میں قیام کر یگی۔ گوادر پہنچنے پر کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت کمیٹی کے چیئر مین سر اج احمد خان نے کی ۔ اجلاس میں گوادر میں تجارت کے فروغ اور دیگر اقدامات کا جائز لیا گیا ۔ اجلاس میں جی ڈی اے، این ایچ اے، فشر یز کے حکام اور چیمبر آ ف کا مرس کے نمائندوں نے شرکت کی۔ آج کمیٹی کے ارکان گوادر بندرگاہ کا دورہ کر ینگے جہاں ان کو گوادر بندرگاہ کی فعالیت اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بر یفنگ دی جائے گی۔