چیف سیکریٹری بلوچستان کا میڈیکل سٹورز ڈیپارٹمنٹ میںاچانک دورہ ،سٹور میں رکھی ادویات کا معائنہ

پیر 27 مارچ 2017 23:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) چیف سیکریٹری بلوچستان شعیب میر نے پیر کے روز میڈیکل سٹورز ڈیپارٹمنٹ (ایم ایس ڈی) کا اچانک دورہ کیا، اپنے دورے کے دوران چیف سیکریٹری نے سٹورز میں رکھی گئی ادویات کا معائنہ کیا انچارج ایم ایس ڈی نے چیف سیکریٹری کو موجود ادویات اور انہیں سٹور کرنے کے ساتھ ساتھ ادویات کی خریداری کے حوالے سے بریفنگ دی، چیف سیکریٹری نے سٹور میں ادویات کو محفوظ طریقے سے ذخیرہ کرنے کے لیے جدید طریقہ کار اپنانے، ہسپتالوں کو ان کی ضروریات کے مطابق ادویات کی بروقت ترسیل یقینی بنانے اور ادویات کی خریداری بی پی پی آر اے کے قواعد و ضوابط کے مطابق کرنے کی ہدایت کی، بعدا زاں چیف سیکریٹری نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا اور صفائی کی صورتحال اور دیگر شہری مسائل کا جائزہ لیا، چیف سیکریٹری نے متعلقہ حکام کو صفائی کی صورتحال کی بہتری اور مسائل کے حل کے اقدامات کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :