کوئٹہ ،جماعت اسلامی کے زیر اہتما م پنجاب یونیورسٹی میں کیمپ اکھاڑنے وجلانے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پیر 27 مارچ 2017 23:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع کوئٹہ کے زیر اہتما م پریس کلب کوئٹہ کے سامنے پنجاب یونیورسٹی میں طالبات وخواتین پرخصوصاًقاضی حسین احمدمرحوم کی صاحبزادی ودیگرپر حملے ،کیمپ کواکھاڑنے وجلانے کے خلاف یاسمین اچکزئی ،عابدہ ندیم اورشبانہ انجم کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ ہوا مظاہرین نے تعلیمی اداروں میں دہشت گردی غنڈہ گردی اور طالبات پر حملے کے خلاف کتبے اُٹھا ررکھے تھے ۔

اس موقع پر مظاہرین نے شدید نعرہ بازی بھی کی مظاہرے سے خطا ب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ ،جماعت اسلامی کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالکبیر شاکر ،اسلامی جمعیت طلبہ کوئٹہ کے ناظم ندیم صابربلوچ نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والے ناکام ہوں گے بلوچستان کے قوم پرستوں نے اسلامی جمعیت طلبہ کو بدنام اور طلبہ ونوجوانوں کو لڑانے تعصب پھیلانے کیلئے سازشیں وبے بنیاد پروپیگنڈہ شروع کر دیا ۔

(جاری ہے)

پنجاب یونیورسٹی میں طالبات وخواتین پر حملے کرنے والے پشتون نہیں پشتونوں کی تاریخ میں کسی مرد نے خواتین پر ہاتھ نہیں اُٹھایا طالبات کو گالیاں دینے اور کیمپ کو اُکھاڑنے والوں نے پشتونوں کو بدنام کر دیا ۔بلوچستان یونیورسٹی میں باربارفیل ہونے والے طلبہ کو سابق وائس چانسلر کامران مجاہد اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کر رہے ہیں اور انہیں کامران مجاہد پنجاب حکومت ورانا ثناء اللہ کی سرپرستی حاصل بھی حاصل ہے ۔

بلوچستان یونیورسٹی ودیگر اعلیٰ تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے والوں نے اب پنجاب یونیورسٹی کی طرف رُخ کر دیا اسلامی جمعیت طلبہ اور جماعت اسلامی ان کی سازشوں کوناکام بنائیگی ۔اسلامی جمعیت طلبہ کوبدنام ورسوا اور ان پر پابندی لگانے والے ناکام ہوں گے ۔فوجی آمر سمیت دیگر حکومتوں نے اسلامی جمعیت طلبہ کو دبانے اور ناکام بنانے کیلئے طلبہ یونین پر پابندی لگائی اسلامی جمعیت طلبہ کی دیانت دار بااخلاق وباکردار طلبہ کی جدوجہد کی وجہ سے یہ سازشی عناصر بھی ناکام ہوئے۔

پنجاب میں بلوچ پشتون طلبہ کی اسلامی جمعیت طلبہ مدد کرتی ہے انہیں ان شرپسندوں سے بچانے کی جدوجہد کر رہی ہے اوران کو بے راہ روی وبے مقصدیت سے بچانے میں اسلامی جمعیت طلبہ پیش پیش ہے ۔معصوم طلبہ کے ذہنوں میں عصبیت تعصب ولسانیت کے زہر بھرنے والوں نے ان کی دنیاوآخرت تباہ کردی ہے ۔ہم عصبیت وتعصب اورنفرت کے خلا ف اتحادویکجہتی کیلئے کام کر رہے ہیں۔

پشتو ن قوم پرستوں اگر قوم سے مخلص ہے تو وہ بلوچستان یونیورسٹی سمیت بلوچستان کے تعلیمی اداروں کو آباد کریں وزیر تعلیم بھی انہیں کاہے مگراب تعلیمی ادارے تباہی وبربادی کامنظر پیش کر رہے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طالبات کے کیمپ کو اکھاڑنے ،طالبات وخواتین کو گالیاں دینے ،قاضی حسین احمد مرحوم کی صاحبزادی کو تقریرسے رکھوانے والوں کو گرفتار کرکے قرارواقعی سزادی جائیںپنجاب یونیورسٹی کے طلباء و اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان اس واقعے میں شدید زخمی ہوئے ہیں اوروہ اب تک ہسپتال میں زیر علاج ہیں اسلامی جمعیت طلبہ تعلیم دوست وپرامن مخلص طلبہ ہیں ہماراکسی سے کوئی دشمنی نہیں ۔