ڈیرہ مرادجمالی، رشتہ کے تنازعے پر دوگروہوں میں تصادم ،8افراد زخمی

پیر 27 مارچ 2017 23:55

ڈیرہ مرادجمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) نصیرآباد کی تحصیل تمبو کے علاقے خان کوٹ پولیس تھانہ کی حدودمیں رشتہ کے تنازعے پرایک قبیلے کے دوگروہوں میں تصادم لاٹھیوںا ور ڈنڈوں کے آزادانہ استعمال سے آٹھ افرادشدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو ٹراماسینٹرڈیرہ مرادجمالی میں طبی کے بعد مزید علاج کے لئے لاڑکانہ منتقل کردیا گیا زخمیوں میں پانچ بھائی بھی شامل ہیں نصیرآباد پولیس کے مطابق تحصیل تمبو کے خان کوٹ پولیس تھانہ کی حدودگوٹھ لیاقت علی عمرانی میں رشتے کے تناذعے پر ایک قبیلے کے دوگروہوں میں تصادم ہوا لاٹھیوں اورڈنڈوں کے استعمال سے آٹھ افراددوست محمد،آصف علی ،شوکت علی،وزیرخان،محمد رفیق،منٹھار،غلام میر،اورمظفرعلی شدید زخمی ہوگئے واقع کی اطلاع ملتے ہیں خان کوٹ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اورزخمیوں کو سول ہسپتال ڈیرہ مرادجمالی منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امدادفراہم کے بعد مزید علاج کے لئے لاڑکانہ منتقل کردیا گیا زخمیوں میںپاب بیٹوں سمیت پانچ بھائی بھی شامل ہیں واقع کے بارے میں مزید تفتیش خان کوٹ پولیس کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :