جامعہ بلوچستان ، ضمنی امتحانات کے فارم جمع کرانے کااعلان

پیر 27 مارچ 2017 23:55

کوئٹہ۔27مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) جامعہ بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق ایم ایڈ2015کے ضمنی امتحانات کے فارم جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے مطابق بغیر لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم08اپریل، دوگناہ فیس کے ساتھ 15اپریل اور سہ گناہ فیس کے ساتھ 22اپریل2017تک جمع کئے جاسکیں گے۔ ان تاریخوں کے بعد کوئی بھی فارم وصول نہیں کیا جائے گا۔دریں اثناء ۔جامعہ بلوچستان کے بیچلر آف فزیکل ایجوکیشن2016کے ضمنی امتحانات کے فارم جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق بغیر لیٹ فیس کے ساتھ 08اپریل، دوگناہ فیس کے ساتھ 13اپریل اور سہ گناہ فیس کے ساتھ 17اپریل2017تک فارم جمع کئے جاسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :