پشاور یونیورسٹی خٹک سٹوڈنٹ فیڈریشن کے انتخابات،عبداللہ خٹک صدر ،رضاء اللہ خٹک جنرل سیکرٹری منتخب ،

پیر 27 مارچ 2017 23:54

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) پشاور یونیورسٹی اور پشاور یونیورسٹی کیمپس ،ایگریکلچر یونیورسٹی ،اسلامیہ کالج میں خٹک سٹوڈنٹ فیڈریشن کے انتخابات مکمل ہوگئے ۔پشاور کیمپس دلیر خٹک صدر ،وہاٹ خٹک جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ۔ایگریکلچر یونیورسٹی زبیر خٹک صدر منتخب ہوگئے ۔

(جاری ہے)

نو منتخب کابینہ نے اتفاق رائے سے انتخاب پر جملہ خٹک سٹوڈنٹ کا شکریہ ادا کیا ۔

اور خٹک سٹوڈنٹس کے جائز حقوق کے حصول کے لئے عزم کیا ۔پشاور یونیورسٹی خٹک سٹوڈنٹ فیڈریشن کے صدر عبداللہ خٹک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جملہ خٹک سٹوڈنٹ کو درپیش مسائل کا بخوبی ادرا ک ہے ان کے جائز حقوق کے لئے ہر میدان میں لشکر کے سپہ سلار کے حیثیت سے پیش پیش رہونگا۔انہو ں نے کہا کہ خٹک برادری کی جو سنہری تاریخ ہے اس پر آنچ آنے نہیں دونگا۔

متعلقہ عنوان :