بار اور بنچ عوام کو جلد انصاف فراہمی کے لئے کوشاں رہیگا، سیشن جج کرک

پیر 27 مارچ 2017 23:54

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء)ڈسٹرکٹ سیشن کرک نصراللہ خان گنڈاپور نے کہاہے ڈسٹرکٹ بار کی نومنتخب کابینہ بار اور بنچ کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم رکھنے میں بھر پو ر کردار ادا کریگی۔ان خیالات کااظہار اُنہوں نے ڈسٹرکٹ بار روم میں وکلاء سے اپنے خطاب میں کیا ۔ڈسٹرکٹ بار کرک کے نومنتخب صدر مالک الرحمن ایڈوکیٹ نے اظہار تشکر تقریب کا انعقاد وکلاء کے اعزاز میں ڈسٹرکٹ بار روم میں انعقاد گذشتہ روز کیا تھا ۔

تقریب میں کنزومر کورٹ کے جج لیاقت علی خان، سینئر سول جج حسن بانو،سول ججز صاحبان ،ڈسٹرکٹ بار کے جنرل سیکرٹری محمد خان ایڈوکیٹ ،جائنٹ سیکرٹری حافظ سراج الاسلام ،نائب صدر کفایت اللہ ایڈوکیٹ ،سینئر وکلاء وسیع اللہ عریض ایڈوکیٹ ،بغداد خان ایڈوکیٹ ،قادر شیرین ایڈوکیٹ ،ملک اختر نواز ایڈوکیٹ ،شیر بہادر ایڈوکیٹ سمیت جملہ وکلاء برادری ،ڈسٹرکٹ بار کرک کے ممبران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیشن کرک نصراللہ خان گنڈاپور نے مزید کہا کہ بار اور بنچ مشترکہ طور پر عوام کو جلد انصاف فراہمی کے لئے کوشاں رہیگی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء برادری نومنتخب صدر مالک الرحمن ایڈوکیٹ نے بھر پور اعتماد پروکلاء برادری کا شکریہ ادا کیا اور انکے جائز حقوق کے حصول کے لئے تمام ترتوانائیاں بروئے کار لانے کا عزم کیا۔اس موقع پر کنزومر کورٹ کے جج لیاقت علی خان نے خطاب اورجنرل سیکرٹری محمد خان اسٹیج سیکرٹری کے فرائض اور جائنٹ سیکرٹری حافظ سراج الاسلام نے تلاوت کلام پاکیا۔