کوہاٹ جرمامیں بس کی ٹکرسے موٹرسائیکل سواردوبھائی جاں بحق

پیر 27 مارچ 2017 23:53

کوہاٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) کوہاٹ انڈس ہائی وے پرجرما کے قریب بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو بھائی جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاچی کے علاقہ مندوری سے تعلق رکھنے والے دو سگے بھائی بلال شاہ اور فرید شاہ پسران قیوم شاہ اپنی موٹر سائیکل پر کسی کام کے سلسلے میں کوہاٹ شہر آرہے تھے جونہی انکی موٹر سائیکل کوہاٹ انڈس ہائی وے پر جرما کے قریب پہنچی تو سامنے سے آنے والی تیز رفتار بس نمبر بنوں C-9630ڈرائیور سے بے قابو ہوکر انکی موٹر سائیکل پر چڑھ دوڑی جسکے نتیجے میں دونوں بھائی موقع پر شدید زخمی ہوگئے جو بعد ازاں ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں زخموں کی تاب نہ لاکر موت کے منہ میں چلے گئے۔

حادثے میں انکی موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ واقعہ کے بعد بس ڈرائیور گاڑی موقع پر چھوڑ کر جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے دونوں بھائیوں کی لاشیں موسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے حوالہ کردی گئی جبکہ واقعہ کی اطلاع پر مقامی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور حادثے کا شکار دونوںگاڑیاں تحویل میں لیکر تھانہ جرما میں حادثے کا مقدمہ بس کے روپوش ڈرائیور خلیل الرحمان ولد میر زمان ساکن ملازئی ٹانک کے خلاف درج کرلیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :