کوہاٹ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر دو کے پرنسپل قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

پیر 27 مارچ 2017 23:53

کوہاٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء)کوہاٹ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر دو کے پرنسپل قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔طالب علم حاضری کا رجسٹر پھاڑنے کے تنازعے پر فائرنگ کرکے فرار ہوگیا۔ پولیس نے روپوش ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول کے طالبعلم شاہ ذیب ولد اورنگزیب ساکن لاچی نے حاضری کا رجسٹر پھاڑنے پر سرزنش کے بعد طیش میں آکرسکول پرنسپل دلاور خان پر اسلحہ آتشیں سے فائرنگ کردی جس سے وہ بال بال بچ گیا۔

واقعہ کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا جبکہ اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پرنسپل دلاور کان کی مدعیت میں واقعہ رجسٹر پھاڑنے کے تنازعہ کا شاخسانہ قرار دیکر نامزد ملزم شاہ ذیب کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس نے روپوش ملزم کی تلاش شروع کردی ہے تاہم فوری طور پر اسکی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔