تہذیب اور مذہب کا دفاع ہی مسلمانوں کا اصل سرمایہ ہے، مولانا سمیع الحق

پیر 27 مارچ 2017 23:53

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) دفاع پاکستان کونسل اور جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہاہے کہ امریکی نومنتخب صدر ٹرمپ نے ہماری مشکل آسان کردی ہے، مسلمانوں اور عالم اسلام کے بارے میں ان کے اقدامات اور بیانات نے امریکہ اور مغربی اقوام کا اسلام کے بارے میں اصل چہرہ بے نقاب کردیا ہے، مجھے خوشی ہوگی کہ ٹرمپ مزید کھل کر اپنے عزائم بے نقاب کریں۔

(جاری ہے)

مولانا سمیع الحق یہاں اضاخیل بالا کے ایک دینی مدرسہ جامعہ ابن مسعود میں جلسہ دستار بندی اور تقسیم انعامات سے خطاب کررہے تھے، اجماع سے مولانا حمد اللہ جان ڈاگئی،مولانا مغفور اللہ، مہتمم ادارہ مولانا عبدالغنی اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔ مولانا سمیع الحق نے کہاکہ دینی مدارس سے مسلمانوں کا تشخص اور اسلامی شعور زندہ ہے،اس شعور،خودداری ،جذبہ حریت، اور اپنے تہذیب اور مذہب کا دفاع ہی مسلمانوں کا اصل سرمایہ ہے، جوان مدارس کا مرہون منت ہے، مغرب کو یہی چیز کھٹک رہی ہے اور دہشت گردی کا سارا ملبہ دینی مدارس اور جہاد پر ڈال رہے ہیں، حالانکہ اسی جذبہ جہاد و حریت نے پچھلے سوسال کے قلیل مدت میں برطانوی سامراج اورسوویت یونین کے سرخ سامراج کا بت توڑ کر مسلمانوں کو فتح سے ہمکنار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :