ایف سی کے تربیت یافتہ جون اور محب وطن عوام بلوچستان کی ترقی کاراستہ روکنے والوں کے عزائم ناکام بنادیں گے

کمانڈنٹ سبی سکاوٹس کرنل ذوالفقار علی باجو کا پاسنگ آوٹ پریڈ میں جوانوں سے خطاب

پیر 27 مارچ 2017 23:52

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) کمانڈنٹ سبی سکاوٹس کرنل ذوالفقار علی باجوہ ،کمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹر محمد سعید جمالی نے کہا ہے کہ تربیت یافتہ اہلکار وں ایف سی کے جوانوں اور محب وطن عوام بلوچستان کی ترقی کاراستہ روکنے والوں کے عزائم ناکام بنادیں بلوچستان کی تعمیر ترقی عوام کی خوشحالی کیلئے ایف سی تمام وسائل کا استعمال کر رہی ہیں تربیت یافتہ جوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں ۔

وہ سوموار کو ہیڈ کوارٹر سبی اسکاؤٹس میںپاسنگ آوٹ پریڈ کے موقع پر جوانوں سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

کیااس موقع پر سابق ضلعی ناظم سبی سردار زادہ میر حیربیار خان ڈومکی ،چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی داؤد رند ، سردار بختیار خان باروزئی ، ایس ایس پی سبی سردار محمد حسن موسیٰ خیل ، سردار محمد صادق دہپال ، میر الحاج ڈاکٹر جمال مری ، ونگ کمانڈر سید سعود شاہ ، میجر آصف شہزاد، سی او میجر قاسم شرازی کے علاوہ سبی کی قبائلی سیاسی سماجی شخصیات ضلعی و ایف سی کے آفیسران طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی ہیڈ کوارٹرسبی سکاؤٹس میں 115ریکروٹس ایف سی کے جوانوں کی تربیت مکمل ہونے پر پاسنگ آوٹ پریڈ کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی کمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹر محمد سعید جمالی تھے تقریب کی صدارت کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل ذوالفقار علی باجوہ نے کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ مصدق نے حاصل کی اسٹیج سیکرٹری کے فرائض نائب صوبیدار محمد اقبال نے سرانجام دئیے تربیت مکمل کرنے والے 115میںزیادہ تر بلوچ قبائل کے جوان شامل تھے جنہوں نے ایف سی میں شامل ہوکرملک وقوم کی ترقی خوشحالی کا راستہ اپنایا پاسنگ آؤٹ ہونے والے ریکروٹس نے پریڈ کا مکمل خوبصورت مظاہرہ پیش کرکے تقریب کا چار چاندلگا ڈالے مہمانوں کو سلامی پیش کیا گئی تربیت فراہم کرنے والے ایف سی کے مایاناز آفیسر نے پاسنگ آؤٹ ہونے والے ریکروٹس سے ملک وقوم سے وفاداری فرض کی ادائیگی میں ایمانداری کا حلف لیا اس دوران گراؤنڈ اللہ اکبر پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا پروقار تقریب سے مقررین نے کہا کہ تربیت مکمل کرنے والے جوانوں نے جس مہارت اور محنت سے آپ سب نے تربیت حاصل کی وہ قابل تعریف ہے آج کا دنہمارے ساتھ ساتھ آپ سب کیلئے بھی اہمیت کا حامل ہے اس کامیابی پر سبی اسکؤٹس کے آفیسران اور تربیت مکمل کرکے پاسنگ آوٹ ہونے والے جوان شاباش اور مبارکباد کے مستحق ہے ہمیں امید ہے کہ کامیاب ہونے والے ریکروٹس ایف سی کے معیار کو بلند کرنے کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ملک کو اندرونی وبیرونیی خطررات سے نجاے دلانے کے ساتھ ساتھ ضلع سبی سمیت بلوچستان بھر میں جرائم کے خاتمہ ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے جدوجہد کریں گے ہرمیدان میں کامیاب ہوکر اساتذہ کرام کانام روشن کریں گے سبی سکاؤٹس کے مایاناز آفیسران نے تربیت فراہم کرتے ہوئے مستقبک کی ذمہداریوں جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جوانوں کی جو تربیت کی ہے وہ حالات کے عین مطابق ہے سبی اسکاؤٹس میں تربیت کا معیار ترقی یافتہ ممالک کے کسی بھی جدید ادارے سے کم نہیں ایف سی کے جوانوں نے جو تربیت حاصل کی وہ اعلیٰ ترتین معیار کے مطابق ہے جو جدید چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مدد فراہم کرے گی مقررین نے کہا پاکستان قیامت تک قائم دوائم رہے گا دشمن کی ہر سازش کو محب وطن شہریوں بہادر افواج نڈر ایف سی جوانوں کی صلاحیتوں کے باعث ناکام ہونا پڑے گا ملک کی سلامتی کیلئے کٹ مرنے کو تیار ہیں آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم کی ہدایات پر بلوچستان کے ہر علاقہ کو ماڈل سٹی بنائیں گے جہاں تعلیم صحت اور خوشحالی ہوگی بلوچستان کی ترقی عوام کی خوشحالی ایف سی کا مقصد ہے جس کیلئے کسی بھی قربانی سے دریخ نہیںکریں گے پاک افواج ایف سی ضلعی انتظامیہ اور محب وطن شہری ایک پیچ پر ہے جو ترقی خوشحالی کی جانب گامزن ہے ایف سی کے آفیسران اپنے جوانوں پر فخر کرتی ہیں اللہ تعالیٰ آپ سب کو کامیاب کرے اس موقع پرشہداء ایف سی کے جوانوں کو بھی یاد کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جس عظم مقصد کیلئے ایف سی کے آفیسران وجوانوں نے قربانیاں دیں ان کو رائیگان نہیں جانے دیں گے اپنے جوانوں آفیسران کی شہادت پر ہمیں ناز ہیں وطن کی سلامتی کیلئے جانوں کا ںنذارنہ پیش کرتے رہیں گیملک کی سلامتی خودمختیاری پر آنچ نہیں آنے دیں گے اس موقع تحریری امتحانات ، فیزیکل ،پی ٹی کا مظاہرہ کرنے کے علاوہ بہترین نشانہ بازی پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کئے گئے جی تھری کے مقابلے میں پہلی پوزیشن منیر انور نے حاصل کی عادل ساول ، الیاس گل نے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیادوران تربیت ہر میدان میں بہترین کارکردگی کرنے والے سلیم رضا قرار پائے ۔

متعلقہ عنوان :