ژوب ،فرنٹیئرکورکی60ویں بیج کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کا انعقاد

فرنٹیئرکورکا صوبے میں امن وامان لانے میں بنیادی کردارہے ،بریگیڈئیرطاہرگلزارملک کا تقریب سے خطاب

پیر 27 مارچ 2017 23:52

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء)فرنٹیئرکورکی60ویں بیج کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کا انعقادژوب ملیشیاء کے انارخان سٹیڈیم میں کیاگیا۔ جس کے مہمان خصوصی سٹیشن کمانڈر29بریگیڈبریگیڈیئرطاہرگلزارملک تھے۔انہوں نے سوامور کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرنٹیئرکورکا صوبے میں امن وامان کے قیام کے ساتھ ساتھ صوبے کی ترقی اور فلاح وبہبودمیں اہم کردارہے۔

ایف سی افغانستان اورایران کے طویل سرحدکی نگہبان ہے ۔تقریب میں کمانڈنٹ ژوب ملیشیاء کرنل ریحان ستی،کرنل مالک داد، کرنل عثمان ،میجرعدنان، کیپٹن دانش، چیئرمین سلطان شیرانی،ڈی ایس پی ہدایت مری،ڈی ایس پی بشیراثر، قبائلی رہنمائووں سردارایوب خان مندوخیل،مولانامحمدشفیق دولت زئی، عبدالستارکاکڑ،حاجی لشکرلعوئون، محمدانورمندوخیل، مغفراللہ کاکڑ اوردیگرنے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

بریگیڈیئرطاہرگلزار اورکرنل ریحان ستی نے پریڈکا معائنہ کیا۔ اور پاس آئوٹ ہونے والے ساڑھے تین سو ریکروٹس سے حلف لیا۔شبیرکمپنی، سرورکمپنی اورلالک جان کمپنی نے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے بریگیڈئیرطاہرگلزارملک نے کہاکہ سمگلنگ ومنشیات کی روک تھام کیلئے بھی ہمہ وقت تیارہے۔انھوںنے مزیدکہاکہ تربیت پانے والے اہلکاراب چیلنجزکا مقابلہ کرنے کے قابل ہونگے۔

اوران میں قوت،طاقت اورہمت کا جذبہ پیداہوگا۔اب وہ فرض کی ادائیگی میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ اہلکار اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں تربیت سے استفادہ حاصل کرکے ملکی ترقی واستحکام اوراس سے وفاداری کا بھرپوراظہاراورایف سی کی شاندارروایات کوبرقراررکھیں گے۔انھوںنے توقع ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ اہلکاروں کی ایف سی کے دستوں میں شمولیت نہ صرف ایک اعزازہے بلکہ ایک چیلنج بھی ہے ۔ہمیں ان کی صلاحیتوں پربھرپورر اعتمادہے۔