ژوب، ہیلپنگ ہینڈز کا14اپریل سے 3روزہ فری میڈیکل اور سرجیکل کیمپ کے انعقادکا اعلان

پیر 27 مارچ 2017 23:52

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) ہیلپنگ ہینڈزبلوچستان کے صدرڈاکٹرشیرزمان مندوخیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے 14-15-16اپریل کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزسول ہسپتال ژوب میں سہ روزہ فری میڈیکل اورسرجیکل کیمپ کے انعقادکا اعلان کیا۔جس میں کوئٹہ کے معروف فزیشنزاورسرجنزتین روزتک مر یضوں کا مفت معائنہ وعلاج اورسرجری کریں گے۔اورانھیں مفت ادویات فراہم کیے جائیں گے۔

انھوں نے کہاکہ کیمپ میں یورالوجی ،آرتھو پیڈ ک، آئی ،لیپروسی،ای این ٹی،پیتھالوجی،ریڈیالوجی، کارڈیالوجی، گیسٹرالوجی،انٹرولوجی،سائیکاٹری،نیورالوجی،پرومونولوجی،نیفرالوجی،گائناکالوجی او ر د یگر شعبوں کے ماہرسترڈاکٹروںاوردیگرطبی عملے کے خدمات حاصل ہونگے۔سابق ایم ایس ڈاکٹراخترمندوخیل نے کہاکہ کیمپ کے کامیاب انعقادکیلئے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا اپناکرداراداکرناہوگا۔

(جاری ہے)

میڈیااوردینی علماء سے کیمپ کو کامیابی سے ہمکنارکرنے کیلئے ہمارے ساتھ بھرپو رتعاون کی توقع ہے۔ڈی ایچ اوڈاکٹرفضل کاسی اورایم ایس ڈاکٹردائودکاسی نے کیمپ کے انعقادپر ڈاکٹرشیرزمان مندوخیل،ڈاکٹراخترمندوخیل اور ڈاکٹرعبدالقیوم کے کاوشوں کا سراہا۔ڈاکٹرشیخ زرک مندوخیل نے کیمپ کے انعقادکوخوش آئندقراردیتے ہوئے کہاکہ پندرہ بستروں پرمشتمل الشفاء ہسپتال کے تمام سہولیات کو کیمپ کیلئے وقف کیاجائے گا۔

انھوں نے ہرقسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔چیئرمین میونسپل کمیٹی عبدالسلیم مندوخیل نے پریس کانفرنس کے موقع پرکہاکہ کیمپ کی کامیابی کیلئے انتظامیہ،سکائوٹ اورایف سی کے خدمات حاصل کرناہوں گے۔انھوں نے میونسپل کمیٹی کی جانب سے ہرقسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔پریس کانفرنس کے موقع پر ڈاکٹرہاشم مندوخیل،ڈاکٹرعبدالقیوم مندوخیل اورجنرل سیکرٹری پیرامیڈیکل سٹاف شیرزمان مندوخیل بھی موجودتھے۔