50 فیصد چینی ملبوسات صنعتوں کی پاکستان منتقلی کا امکان

muhammad ali محمد علی پیر 27 مارچ 2017 20:44

50 فیصد چینی ملبوسات صنعتوں کی پاکستان منتقلی کا امکان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مارچ2017ء) 50 فیصد چینی ملبوسات صنعتوں کی پاکستان منتقلی کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف صنعتکار ثاقب سعید نےبتایا ہے کہ چین میں ملبوسات تیار کرنے والی صنعت کی افرادی قوت کے معاوضے میں ایک ڈالر فی گھنٹہ کی شرح سے ہونے والے اضافہ کے باعث چینی صنعتکاروں کو سخت مسائل کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ پاکستان میں چین کے مقابلہ میں ملبوسات تیار کرنے والی صنعتوں کی افرادی قوت کا معاوضہ تین گنا یعنی 0.3 ڈالر فی گھنٹہ تک کم ہونے کی وجہ سے چین کے برآمدکنندگان اور صنعتکار یہاں کی سستی افرادی قوت سے استفادہ کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

پاکستان میں سستی افرادی قوت کی دستیابی اور چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت ملبوسات تیار و برآمد کرنے والی 30 تا 50 فیصد صنعتوں کی پاکستان میں منتقلی متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :