دادا بھائی انسٹی ٹیوٹ میں پی ایچ ڈی اساتذہ کی تعداد تمام نجی جامعات سے زیادہ ہے، ڈاکٹر عطاء الرحمان و دیگر کا خطاب

پیر 27 مارچ 2017 23:51

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) جامعات کی پہچان بلند وبانگ عمارتوں سے نہیں بلکہ اپنی اعلیٰ تحقیق، معیاری تعلیم اور لائق اساتذہ سے ہوتی ہے، جامعات کے تعلیمی وتحقیقی معیار کو قائم رکھنے میں اساتذہ کاکردار کلیدی اہمیت کا حامل ہوتا ہے، جامعات کے اساتذہ کو چاہئے کہ وہ عالمی شہرت یافتہ جامعات سے آن لائن کورسز کریں، سائنس وٹیکنالوجی کے فروغ سے ہی ہم ایک ترقی یافتہ ملک بن سکتے ہیں۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر عطاالرحمان، سینیٹر عبدالحسیب خان، معروف صنعت کار عارف حبیب اور دیگر نے دادا بھائی انسٹی ٹیوٹ آف ہائر ایجوکیشن کے بورڈ آف گورنرز کے 33 ویں اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عطا الرحمان نے اجلاس میں دادا بھائی انسٹی ٹیوٹ کے تعلیمی وتحقیقی معیار اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی کی قیادت کو بھی سراہا۔

واضح رہے کہ دادابھائی انسٹی ٹیوٹ میں مستقل پی ایچ ڈی اساتذہ کی تعداد ملک کی تمام نجی جامعات سے زیادہ ہے۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین عبداللہ دادا بھائی نے کی۔ اجلاس میں حالیہ منعقدہ سلیکشن بورڈ کی توثیق کی گئی۔ پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی نے اجلاس سے متعلق بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :