انجینئر سید زاہد عباس(بی ایس۔19) کو چیف انجینئر / ڈائریکٹر جنرل(بی ایس۔20) کی پوسٹ پر ترقی

پیر 27 مارچ 2017 23:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء)مجاز حکام نے صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر سپرنٹنڈنٹ انجینئر سید زاہد عباس(بی ایس۔19) کو چیف انجینئر / ڈائریکٹر جنرل(بی ایس۔20) کی پوسٹ پر فوری اور باقاعدہ طور پر ترقی دے دی ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ افسر ایک برس تک آزمائشی طور پر کام کریں گے جبکہ مذکورہ بالا ترقی کے بعد انجینئر سید زاہد عباس(بی ایس۔20) بحیثیت چیف انجینئر (سائوتھ) محکمہ آبپاشی تا حکم ثانی کام جاری رکھیں گے۔ اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخواکے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔