پولیو کیسز میں اضافہ،اسلام آباد میں ہنگامی بنیادوں پر انسداد پولیو مہم شروع

تین روزہ پولیو مہم 27 مارچ سے 30 مارچ تک جاری رہے گی

پیر 27 مارچ 2017 23:47

پولیو کیسز میں اضافہ،اسلام آباد میں ہنگامی بنیادوں پر انسداد پولیو ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) پولیو کیسز میں اضافے کے بعد اسلام آباد میں ہنگامی بنیادوں پر انسداد پولیو مہم شروع کر دی گئی ہے تین روزہ پولیو مہم 27 مارچ سے 30 مارچ تک جاری رہے گی ہنگامی پولیو مہم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالستار ایسانی نے شروع کرائی تین روزہ پولیومہم میں پانچ سال سے کم عمر کے 308551 بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے پولیو مہم کیلئے 128 ٹیمیں 949 گھروں میں جاکر پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے تین روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے انتظامیہ کے تمام افسران کی ڈیوٹی خصوصی طور پر اور انتظامیہ کی ٹیموں کے ہمراہ پولیس کی بھی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :