بچوں کی زندگی کے ابتدائی سال نہ صرف ابتدائی تعلیم بلکہ ان کی غذائی نگہداشت اور کردار سازی کے لئے بڑی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں، بلیغ الرحمن

پیر 27 مارچ 2017 23:46

بچوں کی زندگی کے ابتدائی سال نہ صرف ابتدائی تعلیم بلکہ ان کی غذائی نگہداشت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت انجینیئر محمد بلیغ الرحمن نے کہاہے کہ بچوں کی زندگی کے ابتدائی سال نہ صرف ابتدائی تعلیم بلکہ ان کی غذائی نگہداشت اور کردار سازی کے لئے بڑی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں اور ان ہی سالوں میں ان کی شخصیت پروان چڑھتی ہے جس کے ان کی پوری زندگی پر دیر پا اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔

انہوں نے یہ بات پیر کو یہاں ارلی چائلڈہڈ کیئر اور ایجوکیشن (ECCE) بارے پہلی قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ہونے والی اس کانفرنس کے لئے وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت انجینیئر محمد بلیغ الرحمن مہمان خصوصی تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی ابتدائی طور پر نگہداشت اور تعلیم کا سلسلہ پیدا ہونے سے لے کر8 سال تک نہیں بلکہ پیدائش سے ایک سال پہلے سے شروع ہونا چاہیئے ۔

(جاری ہے)

ؔوزیر نے کہا کہ پائیدار ترقی کے ہدف نمبر4.2 کا تقاضا ہے کہ 2030ء تک تمام بچوں کوپری ابتدائی تعلیم اور ارلی چائلڈ ہڈ کی نگہداشت کی فراہمی کی جائے ۔وزیر مملکت انجینئر بلیغ الرحمن نے مزید کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف ہمارے بھی قومی ترقی کے اہداف ہیں اسی لیے ہم نے ان اہداف کے حصول کا پختہ عزم کر رکھا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بنائی جانے والی تعلیمی پالیسی میں بچوں کی نگہداشت اور تعلیم کا باب بھی شامل کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے تعلیمی اصلاحات پروگرام کے تحت وفاقی دارلحکومت کے تمام سکولوں میں مونٹیسوری سطح کی تعلیم متعارف کروائی جائے گی۔ اب تک اسلام آباد کے 11 سکولوں میں ماڈل مونٹیسوری کلاس رومز متعارف کروائے جا چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت بچوں کی ابتدائی نگہداشت اور تعلیم کی شروعات میں نجی و سرکاری شعبہ کی شراکت داری کا بھی ارادہ رکھتی ہے ۔

وزیرتعلیم نے توقع ظاہر کی کہ کانفرنس بچوں کی ابتدائی تعلیم اور نگہداشت بارے رہنمائی میں آلہ کار ثابت ہو گی ۔قبل ازیں وزارت کے جوائنٹ ایجوکیشن ایڈوائزر نے کانفرنس کے تین بڑے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی ۔کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے بھی خطاب کیا ۔کانفرنس میں 300 مندوبین بشمول محقیقین،پریکٹشنرز اور سرکاری و تحقیقاتی شعبہ کے ماہرین تعلیم اور اساتذہ کے طلباء اور طالبات نے بھی شرکت کی ۔کانفرنس کا اہتمام وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت نے ارلی چائلڈڈوئلپمنٹ نیٹ ورک آف پاکستان اور دیگر قومی و بین الاقوامی شراکت دار اداروںکی کی معاونت سے کیا ۔زیاد

متعلقہ عنوان :