ٹوپی میں امن تانگہ دوڑ کے نام سے تانگوں کے دوڑ کا مقابلہ،راجہ تانگہ نے مقابلہ جیت لیا

پیر 27 مارچ 2017 23:42

ٹوپی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء)) ٹوپی میں امن تانگہ دوڑ درجنوںتانگوں سمیت موٹر سائیکل اور سینکڑوں شائقین نے دوڑ میں حصہ لیا راجہ کے تانگہ نے کم وقت میں زیادہ دوڑ لگا کر فرسٹ پوزیشن حاصل کرلی تانگہ دوڑ کا اہتمام RICH SBRCصوابی نے محکمہ ثقافت خیبر پختون خوا کے تعاون سے کیا تھا بٹاکڑہ نہر چوک سے ہملٹ شیل پمپ کے قریب اختتام پزیر ہوا 30تانگوں نے دوڑ میں حصہ لیا ہملٹ پل شیل پمپ میں تقسیم انعامات کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ضلعی کونسلر محمدسلیم لالہ اور ایس بی آر سی صوابی کے صدر روح الامین تھے جب کہ دیگر مہمانوں میں گلہ ہملٹ ویلج کونسل نائب ناظم بلال آل نیبر ہڈ کونسلز الائنس ٹوپی کے صدر سید ظاہر شاہ،میر عالم خان ،فرمان بھادر، عبدالحلیم قریشی، عبدالواحد، فرح سیئر،سجاد خان ، یس بی آر سی صوابی کے جنرل سیکریٹری سید عارف شاہ ، یاسر خان، عبدالماجد پروگرام آرگنائزر سید اسد شاہ، محمد طفیل، جواد خان، محمد صابراور دیگر پروگرام کو رنگا رنگ بنایا اس وقع پر سید عارف شاہ ،روح الامین نے اس موقع پر کہا کہ محکمہ ثقافت خیبر پختون خوا نے پورے صوبہ میں اسلاف کی ثقافت اور عظمت رفتہ کی فروغ کیلئے روایتی کھیل کا سلسلہ شروع کیا ھے صوابی میں RICH SBRC نے تحصیل ٹوپی،رزڑ اور چھوٹالاہور میں ثقافت کو اجگر کرنے کیلئے پروگرامات ترتیب دئے ہیں ٹوپی تحصیل میں اس سے قبل مخہ، مشاعرہ،روایتی موسیقی، اور جرگہ کے پروگرامات کئے ہیں تانگہ دوڑ بھی یہاں کے عوام شوق سے کرتے اور دیکھتے ہیں اسی وجہ سے تانگہ ریس کا اہتمام کیا انہوں نے مقامی آرگنائزنگ کمیٹی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بہترین تانگہ دوڑ کا اہتمام کیا ۔

(جاری ہے)

آخر میں بہترین کھلاڑیوں میں سرٹیفیکیٹس اور فرسٹ پوزیشن راجہ، سیکنڈ پوزیشن یاسر اور تھرڈ پوزیشن زرنیاز میں کپ تقسیم کئے اور روایتی بھنگڑا رقص سے اختتام کیا۔