پشاور، 27اور 28 مارچ کو مختلف زونز کے لیے منعقد ہ جونیئر کلرکس کے انٹرویوز سرکاری مصروفیات کی بناء پر ملتوی

پیر 27 مارچ 2017 23:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) ڈائریکٹوریٹ آف آرکائیوز اینڈ لائبریریز خیبر پختونخوا پشاور کے زیر اہتمام 27اور 28 مارچ2017 کو مختلف زونز کے لیے منعقد ہونے والے جونیئر کلرکس کے انٹرویوز سرکاری مصروفیات کی بناء پر ملتوی کر دیئے گئے ہیں نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا ڈائریکٹر آرکائیوز اینڈ لائبریریز خیبر پختونخوا کے مطابق زون 1،2،3 اور 5کے جن امیدواروں کو جونیئر کلرکس کی پوسٹوں کے انٹرویوز کے لیے 27 اور 28مارچ کو طلب کیا گیا تھا ان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ مذکورہ تاریخوں کو منعقد ہونے والے انٹرویوز بعض سرکاری مصروفیات کے باعث ملتوی کر دیئے گئے اور نئی تاریخوں کا جلد اعلان کیا جائے گا جس کی باقاعدہ اطلاع امیدواروں کو جاری کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :